🗓️
سچ خبریں: غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پر حملے کے دوران اس پٹی میں 65 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس کو تباہ کر دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے سرکاری انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ پر حملے کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی قوم کے خلاف 1779 جرائم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم
اس فلسطینی تنظیم نے تاکید کی کہ غزہ پر صیہونی حملے کے نتیجے میں 8800 بچوں اور 6300 خواتین سمیت 21110 افراد شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی قابضین نے غزہ کی پٹی میں 65 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس کو تباہ کر دیا۔
غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے کہا کہ ہم قابض فوج کے ہاتھوں 80 شہیدوں کی لاشوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں نیز رفح اور دیگر تمام کراسنگ پوئنٹز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
فلسطینی حکومت کے اس ادارے نے اعلان کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دوسری طرف سے جمع ہونے والی امداد کے داخلے کے لیے کراسنگ کھول دی جائے،ہم روزانہ کم از کم 1000 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے کہا کہ غزہ پر حملے کے آغاز سے اب تک 40 امدادی کارکن اور 103 صحافی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7000 افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔
تھوڑی دیر پہلے غزہ کے میئر نے اعلان کیا کہ غزہ کی میونسپلٹی کو میونسپل سروس سسٹم کے مسلسل خاتمے کے ساتھ ساتھ گزشتہ اکتوبر کے آخر سے کوئی ایندھن نہیں ملا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکی عوام کا شدید احتجاج، امریکا کی جانب سے ہر طرح کی امداد بند کرنے کا مطالبہ
غزہ کے میئر نے تاکید کی کہ یونیسیف نے کل ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ایندھن ہم تک پہنچے گا لیکن ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں ابھی تک کچھ نہیں ملا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے لیے ایک ارب ڈالر کی نئی امریکی امداد
🗓️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے وزیر خارجہ نے یوکرین کے لیے امریکہ کی
ستمبر
برطانوی حکومت کے دفتر کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی حامی مظاہرین لندن میں برطانوی حکومت کے دفتر کے
نومبر
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی سیاست سے عمران خان کو فائدہ ہوا
🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
اپریل
صیہونی فوجی سربراہ کا غزہ کے عالمی صحافتی مرکز پر بمباری کرنے کے سلسلہ میں بے شرمانہ بیان
🗓️ 30 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے دعوی کیا کہ غزہ
مئی
امریکہ میں فلسطین کے حامی صحافی گرفتار
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:KJZZ ریڈیو کی رپورٹر الیسا ریسنک کو پولیس نے ایریزونا یونیورسٹی
دسمبر
یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور
جولائی
اب کہاں گئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے
🗓️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (م) پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان
فروری
جنگ بندی میں اسرائیل کو شکست دینے کے لیے لبنان کی حکمت عملی
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شلبنان میں جنگ بندی اور امریکہ اور اسرائیل کی طرف
نومبر