غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل

اسرائیلی

?️

 غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل
 اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے کھل کر تسلیم کیا ہے کہ پچھلے دو سال سے جاری غزہ کی جنگ کسی فائدے کے بجائے صرف اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، جنرل (ر) نمرود شفر نے کہا کہ یہ جنگ بے فائدہ ہے اور ہمیں صرف نقصان پہنچا رہی ہے۔ ہم نے غیر معمولی تعداد میں فوجی دو سال سے غزہ میں تعینات کر رکھے ہیں، لیکن جب اب تک کامیابی نہیں ملی تو مزید فوجی کارروائی کا کیا فائدہ ہو گا؟
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جمعرات کی شب اسرائیلی کابینۂ سلامتی نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے اُس منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت شہر غزہ پر مکمل قبضہ کیا جانا ہے۔ اس منصوبے کو اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے تباہی قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کا یہ منصوبہ نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ اسرائیلی فوجی و سلامتی حلقوں میں بھی سخت تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس منصوبے پر اسرائیلی سیاسی و فوجی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ فوج کے چیف آف اسٹاف نے فوجی تھکن، ساز و سامان کے بگاڑ اور ممکنہ نتائج کے پیش نظر غزہ پر قبضے کی مخالفت کی ہے، جبکہ نیتن یاہو کابینہ کے بعض ارکان، بشمول وزیرِ جنگ، اس پر اصرار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج بارہا رہائشی علاقوں، اسکولوں، اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور حال ہی میں امدادی مراکز پر حملے کر چکی ہے، جہاں بھوکے متاثرین کو امریکی و اسرائیلی نگرانی میں امداد فراہم کی جا رہی تھی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں عام سوگ

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی گروپوں نے غزہ میں ایک

امریکہ کے اہم اتحادیوں کی فہرست سے افغانستان کا انخلاء

?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: 20 سال کی جنگ اور قبضے کے بعد گزشتہ سال افغانستان

برطانوی وزیر خارجہ کا خوراک کے عالمی بحران پر انتباہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے

دہشتگردی پر سیاست قابلِ مذمت، فتنہ الخوارج سے ڈٹ کر لڑیں گے۔ عظمی بخاری

?️ 7 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا

شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف

خطے میں امارات کی حرکتیں تل ابیب کے مطابق ہیں: سعودی تجزیہ کار

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی تجزیہ کار فواد ابراہیم نے زور دے کر کہا

امریکی خفیہ ایجنسی نے بائیڈن کے بیٹے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: 2024 کی امریکی صدارتی امیدوار نے خفیہ سروس پر الزام

ملک بھر میں لاک ڈاون کے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے