غزہ کو روزانہ کتنی امداد کی ضرورت ہے؛ورلڈ فوڈ پروگرام کا اعلان

غزہ

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں روزانہ انسانی امداد کے 40 ٹرک آنا چاہیے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ انسانی امداد کے 40 ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوں تاکہ اس کی انسانی بنیادوں پر کی جانے والی کاروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شہریوں کی مدد کی خواہاں پاکستانی این جی اوز ’ویزے مسترد‘ کیے جانے سے پریشان

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں غزہ کی پٹی کے 1.1 ملین لوگوں کو غذائی امداد فراہم کرنے کے لیے ہر روز انسانی امداد کے 40 ٹرک اس علاقے میں داخل ہونے چاہئیں۔

بیان کے مطابق غزہ کے لوگوں کو اپنی وسیع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل امداد کی ضرورت ہے اور ایندھن کی ضرورت نہ صرف بیکریوں کے لیے بلکہ متعلقہ مقامات کے لیے بھی ہے۔

گذشتہ رات غزہ کی پٹی نے صیہونی حکومت کے انتہائی وحشیانہ اور دیوانہ وار فضائی، توپ خانے اور بحری حملوں کا مشاہدہ کیا جبکہ تل ابیب نے ہمیشہ کی طرح ان حملوں میں سفید فاسفورس والے بموں کا استعمال کیا۔

صیہونی ذرائع نے چند گھنٹے پہلے اعتراف کیا کہ لبنان سے ایک ٹینک شکن میزائل مغربی الجلیل کے علاقے زرعیت میں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں پر داغا گیا ۔

مزید پڑھیں: غزہ پر موت کا سایہ

ساتھ ہی ان ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صہیونی فوج نے مزاحمتی حملوں کا جواب دیا، عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ جب زرعیت کے علاقے میں کئی راکٹ گرے تو مغربی الجلیل میں انتباہی سائرن بجنے لگا ۔

مشہور خبریں۔

بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل کا شام پر اب تک کا سب سے وسیع حملہ

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:گزشتہ رات صہیونی حکومت کی جانب سے جنوبی شام میں کی

یوکرائن پر سائبر حملے؛ امریکہ اور برطانیہ کا روس پر الزام

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی ہیکر

بعض ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے نسل پرست امریکی اقدام کی مذمت

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: وزارت خارجہ میں بیرون ملک ایرانی امور کے ڈائریکٹر جنرل

جنوبی شام میں داعش کا ایک رہنما ہلاک

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی

برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک برطانوی انسانی حقوق گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ

یمن پر حملوں سے انصاراللہ کا آپریٹنگ کمزور نہیں ہوا

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ

ایران کی تیز رفتار تعمیر نو نے اسرائیل کو حیران کر دیا: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے حملوں سے متاثرہ بنیادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے