?️
سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے بارے میں ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ اس بزدلانہ قتل عام میں 9 افراد شہید ہوئے ہیں تاہم فلسطینی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد 13 ہونے کا اعلان کیا ہے نیز ان حملوں میں 20 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران القدس بٹالینز میں فوجی کونسل کے سکریٹری جہاد شاکر الغانم، فوجی کونسل کے رکن اور قدس بٹالین کے شمالی علاقے کے کمانڈر خلیل صلاح البحتینی اور آپریشن کمانڈر طارق محمد عزالدین شہید ہوئے۔
درایں اثنا صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ کا کہنا ہے کہ جہاد اسلامی کے کمانڈروں کو قتل کرنے کا حتمی فیصلہ بنیامین نیتن یاہو اور صہیونی فوج کے وزیر نے گذشتہ جمعہ کو شاباک ہیڈ کوارٹر میں کیا تھا، نیز شائع شدہ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے رہنماؤں نے اس آپریشن کے نفاذ کے بعد القدس بریگیڈ کے رہنماؤں کے قتل کے بارے میں مصری حکام کو آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے منگل کے روز غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا جن کے نتیجے میں اس تحریک کی عسکری شاخ کے متعدد کمانڈروں کی شہادت ہوئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح کے وحشیانہ جرم کے مقابلے میں فلسطینیوں کے ردعمل میں زیادہ تاخیر نہیں کی جائے گی اور قدس بٹالین نیز دیگر مزاحمتی گروہوں کو اس طرح خون بہائے جانے سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی حکومت کو ان جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونیوں نے ان حملوں میں تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم اور مجاہدین کا خون آزادی کے راستے کی روشنی ہے، بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ فلسطینی شہداء کا خون ایسی آگ بنے گا جو جارحین کو جلا دے گی۔
مشہور خبریں۔
فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے
جولائی
سپریم کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے کراچی کے
اکتوبر
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل اور یمن کے معاملے میں بڑھتی کشیدگی
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ
مارچ
مسئلۂ فلسطین کے بارے میں چین کا اظہار خیال
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین
اکتوبر
سعودی عرب میں سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بصہیونی نشریاتی ادارے سے وابستہ کان رچٹ بیت ریڈیو نے خبر
ستمبر
یمن میں سعودی کھیل ختم ہو رہا ہے: امریکی تجزیاتی سائٹ
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی تجزیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہےکہ یمن کے خلاف ریاض
اکتوبر
کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے کے لیئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
?️ 20 اگست 2021کیلیفورنیا (سچ خبریں) کیلیفورنیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو نسل پرست
اگست
چین کا ایران کی موجودگی میں خلیج فارس کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ چین ایران کی
مارچ