?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری قتل عام کو فوری طور پر روکا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و استحکام بحال کیا جائے اور تعمیر نو کا عمل شروع کیا جائے۔
بن فرحان نے مزید کہا کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے فلسطینی قیادت کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقوں کی جغرافیائی و سیاسی وحدت کسی بھی صورت میں متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
صیہونی حکومت کی مزاحمت کے تخفیف اسلحہ کی دہرائی گئی دھمکی
دوسری جانب صیہونی حکومت کے چیف آف جنرل سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج غزہ کے خلاف جنگ کے اپنے اہداف یعنی غزہ کو مکمل طور پر تخفیف اسلحہ سے مشروط کرنے اور حماس کو ختم کرنے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو مقبوضہ علاقے کی فوج جارحانہ کارروائیوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اسپین کا غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان
ایک اور پیشرفت میں، اسپین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں قیام امن کے لیے تعینات کی جانے والی فورس میں اپنے فوجی اور افسران شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں کہا کہ اسپین خطے میں استحکام کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہے۔
غزہ میں فلسطینی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ
نام نہاد غزہ ایگزیکٹو کونسل کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ثبات فورسز کے تعاون سے فلسطینی فورسز کو غزہ کی پٹی میں تعینات کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم علاقائی سلامتی اور طویل المدتی امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمنیوں کو حق ہے وہ امریکہ کو اپنا قاتل سمجھیں:امریکی سنیٹر
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے یمن میں
جنوری
پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی
اپریل
مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی اور کشیدگی نے عرب ممالک کو اسلحے کی دوڑ میں ڈال دیا ہے
?️ 30 ستمبر 2025مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی اور کشیدگی نے عرب ممالک کو اسلحے
ستمبر
غزہ میں انسانی امداد کی لائن میں لگے افراد ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں امداد
اپریل
تہران میں اسماعیل ھنیہ کا بزدلانہ قتل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل پبلک ریلیشنز
جولائی
الیکشن2023 کا ضابطہ اخلاق جاری، الیکشن کمیشن، عدلیہ، فوج مخالف بیان بازی پر پابندی عائد
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد
اپریل
صیہونیوں کو اسلحہ دینے کے بارے میں کینیڈا کا اہم فیصلہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر غزہ کی
ستمبر