?️
غزہ میں فوری طور پر کانکس اور خیمے بھیجنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے:فلسطینی اتھارٹی کی اپیل
غزہ میں بارشوں کے آغاز اور پناہ گزینوں کی ابتر حالت کے پیشِ نظر، فلسطینی اتھارٹی نے عالمی برادری، خصوصاً امریکہ اور جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ غزہ میں پری فیبریکیٹڈ ہاؤسز (کانکس) اور ایمرجنسی خیموں کی ترسیل تیز کی جا سکے۔
العربیہ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزینوں کے لیے ضروری امدادی سامان، بالخصوص خیمے اور عارضی رہائشی یونٹس کی آمد پر غیر ضروری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جنہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
بارشوں کے باعث غزہ کے خیمہ بستیوں میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق:غزہ میں موجود ۹۳ فیصد خیمے ناقابلِ استعمال ہو چکے ہیں۔
موجودہ ضروریات کے مطابق غزہ کو کم از کم ۲۵۰ ہزار نئے خیموں اور ۱۰۰ ہزار کانکس کی فوری ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو عارضی پناہ دی جا سکے۔
جمعہ کے روز آنے والی طوفانی بارشوں نے درجنوں خیموں کو بہا دیا یا تباہ کر دیا، جس سے پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امداد نہ پہنچی تو آنے والا موسمِ سرما انسانی بحران میں خطرناک اضافہ کر سکتا ہے۔
تیز ہواؤں اور بارشوں نے خصوصاً خان یونس کے ساحلی علاقے مواصی میں بڑی تباہی مچائی جہاں کھلے میدانوں میں لگے خیمے اکھڑ کر بکھر گئے۔
غزہ کے سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں کھنڈر بنے ہوئے مکانات کسی بھی لمحے گر سکتے ہیں، اور ہر گزرنے والا لمحہ غزہ کے شہریوں کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے پناہ گزینوں سے اپیل کی کہ:
خیموں کے اردگرد ریت کے حفاظتی ٹیلے بنائیں،اور موسم کے اثرات کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات اختیار کریں۔غزہ میں انسانی بحران تاحال جاری ہے، حالانکہ جنگ بندی کے ایک ماہ بعد بھی امدادی امداد کی رفتار انتہائی سست ہے اور اسرائیلی پابندیاں صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہیں


مشہور خبریں۔
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف، علاقائی بالادستی کا خواب دیکھ رہا ہے، عاصم افتخار
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مئی
یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال
جولائی
اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت ردعمل
?️ 11 فروری 2026اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت
فروری
سری لنکا کے لیے پاکستان کی امدادی پرواز 60 گھنٹے تک بھارت کی اجازت کا انتظار کر رہی ہے
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہندوستان نے اسلام
دسمبر
سیاسی انتشار ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، شاہد خاقان عباسی
?️ 1 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان
مئی
ہیگ کورٹ کا فیصلہ ؛ غزہ کے لوگوں کی فتح کی کہانی
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: اگر عالمی عدالت انصاف حفاظتی اقدامات کے ساتھ غزہ میں
جنوری
بھارت نے چین کو ایک بار پھر اپنے لیئے خطرہ قرار دے دیا
?️ 27 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے چین کو ایک بار پھر اپنے
مارچ
اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات
?️ 21 جولائی 2025اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات ایران کی
جولائی