🗓️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے قیام کی مخالفت میں امریکہ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کی اجازت دے رہا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کے شہریوں کے قتل عام کو نہ روکنے کے لیے امریکہ کی کوششوں پر کڑی تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ کو غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنا چاہیے تھی؟ امریکی سنیٹر کا کیا کہنا ہے؟
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کی منظوری کے بعد جس میں غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے، روس کے نمائندے نے وضاحت کی کہ امریکہ کی رکاوٹوں کے باوجود ماسکو نے اس قرارداد کو ویٹو کیوں نہیں کیا۔
واسیلی نیبنزیا نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کا قتل عام کرنے کی اجازت دینے پر مبنی ایک شیطانی کھیل کھیل رہا ہے۔
روسی نمائندے نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی مشاورت کا مقصد امن کو فروغ دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کا دورہ کر رہا ہے لیکن امن کو فروغ دینے کے لیے نہیں – جیسا کہ میرے امریکی ساتھی نے کہا – بلکہ واشنگٹن کے قلیل مدتی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے۔
اس اعلیٰ ترین روسی سفارت کار نے یہ وضاحت کی کہ ماسکو نے مذکورہ دستاویز کو ویٹو کیوں نہیں کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ساتھیوں، اگر اس دستاویز کو کئی عرب ممالک کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو ہم اسے ویٹو کر دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم جانتے ہیں کہ اس قرارداد کے مسودہ سازوں میں سے کچھ نے، جن میں عرب ممالک بھی شامل ہیں، اس کی حمایت سے دستبردار ہو گئے ہیں، لیکن ہم ہمیشہ اس رائے پر قائم ہیں کہ عرب دنیا اپنا فیصلہ خود کرنے اور اس کی مکمل ذمہ داری قبول کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
مزید پڑھیں: غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
نئی قرارداد کی منظوری اس وقت عمل میں آئی جب کہ گزشتہ دنوں اس پر ووٹنگ چار بار ملتوی کی گئی،آخرکار، امریکی نمائندے نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ نئے ترمیم شدہ متن پر ووٹ دینے کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
شام میں وبا پھیلنے میں اضافہ تشویشناک:اقوام متحدہ
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شام میں وبا
ستمبر
امریکی مسلمانوں نے ٹرمپ کو کیوں مانا ؟
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ریڈیو ڈائیلاگ میں بین الاقوامی مسائل کے ماہر سمانے ایکوان
نومبر
پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش اور یوکرین کو بچانے کے لیے مغرب کی حکمت عملی
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل میں روسی صدر کو قتل کرنے کے لیے منگل
مئی
پاکستان کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بند
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ
نومبر
اسرائیل کے اقدامات کے خلاف امریکہ میں خود سوزی
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی
دسمبر
اسرائیلی فوجی یوکرائن میں لڑ رہے ہیں:صہیونی میڈیا
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کی پارلیمنٹ کے رکن نے ایک اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو
مارچ
نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی
🗓️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں
جون
کیا اسرائیل بحری جہازوں کی جنگ کے سلسلہ میں اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے؟
🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:کچھ ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ صہیونی حکومت کی
اگست