?️
غزہ میں جاری نسل کُشی کے دوران اسرائیل نے برطانوی فوجیوں کو تربیت دی
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری وسیع پیمانے پر عسکری کارروائیوں کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کے متعدد فوجی اہلکار اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل میں تربیتی کورسز میں شریک رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرِ دفاع آل کارنز نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک برطانوی مسلح افواج کے پانچ سے کم اہلکار اسرائیل میں اسٹاف ٹریننگ کورسز میں شریک ہوئے ہیں۔
اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب برطانیہ کی رکنِ پارلیمنٹ زارا سلطانہ نے 18 نومبر کو وزارتِ دفاع سے سوال کیا کہ آیا برطانوی افسران حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی ملٹری کالجوں یا تربیتی مراکز میں زیرِ تعلیم رہے ہیں۔
تحقیقی میڈیا ادارے کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان اہلکاروں نے اسرائیل میں کن مقامات یا کس نوعیت کی عسکری تربیت حاصل کی۔
ستمبر 2023 میں اسرائیل کو برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ اس وقت کے برطانوی وزیرِ دفاع ورنون روڈنی کوکر نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت کو "غلط فیصلہ” قرار دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اسی ماہ روزنامہ ڈیلی ٹیلیگراف نے بتایا کہ برطانوی فوج نے ایک اہم بین الاقوامی عسکری سیمینار میں شرکت سے بھی معذرت کر لی، جو اسرائیل نے غزہ جنگ کے تجربات شیئر کرنے کے لیے تل ابیب کے قریب منعقد کرنا تھا۔
برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اگرچہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا، لیکن فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی برطانوی افسر اس تقریب میں شریک نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
اومیکرون کے پھیلنے سے یورپ اور امریکہ دباؤ میں
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: یورپ اور ریاستہائے متحدہ میں وبا پھیلتی دکھائی دیتی ہے،
جنوری
بھارتی فلم ساز کی دیوالی اور غزہ سے متعلق متنازع پوسٹ، سوشل میڈیا صارفین سخت برہم
?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے دیوالی کے
اکتوبر
اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹوں کی
مارچ
غزہ جنگ کا خاتمہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے: اولمرت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ
جون
کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے
جولائی
لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا ہمیں فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا، بیرسٹر گوہر
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے
جنوری
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ
?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے
جون
بھارتی پولیس تازہ کارروائیوں میں سوشل میڈیا صارفین کو نشانہ بنارہی ہے
?️ 21 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر