?️
غزہ معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا تاریخی موقع ہے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کے اعلان کو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکا جائے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کے اعلان کو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکا جائے۔ جمعرات کو ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے امن معاہدے کے ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت، مذاکرات اور بات چیت کے اس پورے عمل کے دوران دنیا میں امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔
انہوں نے قطر، مصر اور تُرکیہ کی قیادت کو بھی سراہا جنہوں نے معاہدہ طے کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔وزیر اعظم نے کہا وہ فلسطینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے پناہ مصائب کا سامنا کیا ہے جن کا کسی صورت اعادہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مسجدِ اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔
وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابضین اور غیر قانونی آبادکاروں کو ان کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرا ئے اور ایسے مزید اقدامات کو روکا جائے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے شراکت داروں، دوستوں اور برادر ممالک کی قیادت کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار کو ان کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست
صومالیہ کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:صومالیہ کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں
اپریل
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں ذلفی بخاری کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے اپنے ایک بیان
اگست
صیہونی فضائیہ کی سب سے بڑی کمزوری
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:چونکہ صیہونی فوج نے اپنی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ فضائیہ
جنوری
اسرائیل،غزہ جنگ میں فتح حصل کرنے میں ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے تقریباً 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی
فروری
عورت کے مقام کو چیلنج نہ کیا جائے: یاسر حسین
?️ 1 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری
ستمبر
برطانیہ صیہونی حکومت آزاد تجارت مذاکرات معطل
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے ردعمل میں تل
مئی
کیا شام کی پیش رفت ایران اور ترکی کے درمیان اختلافات کو کم کرے گی ؟
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شام کی صورتحال اور ترکی ایران تعلقات پر اس کے
جنوری