?️
غزہ سے دو قیدیوں کی لاشیں برآمد:اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی سے اپنے دو قیدیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق فوج نے 55 سالہ ایلان فایس کی لاش غزہ سے نکالی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بئیری بستی کا رہائشی تھا اور 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ اس کی لاش بعد ازاں غزہ منتقل کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، فایس کی اہلیہ اور بیٹی نومبر میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کی گئی تھیں۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور قیدی کی لاش بھی غزہ سے نکالی گئی ہے لیکن اس کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر اعظم بنیامین نیتن یاهو نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ قیدیوں کی بازیابی کے لیے جنگ جاری رہے گی اور تمام قیدی، خواہ زندہ ہوں یا مردہ، واپس لائے جائیں گے۔
اسرائیل کے اندر قیدیوں کے اہل خانہ اور سیاسی حلقے نتنیاهو پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ وہ ذاتی سیاسی مفادات کے لیے غزہ میں جنگ کو طول دے رہا ہے، جس کے نتیجے میں مزید جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔صہیونی ذرائع کے مطابق، اس وقت غزہ میں 49 اسرائیلی قیدی موجود ہیں جن میں سے تقریباً 20 زندہ ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بحرینی ولی عہد کا وزیراعظم سے ٹیلفونک رابطہ، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن ال عیسیٰ
مارچ
عمران خان کا طبی معائنہ کروانے کیلئے ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ میں درخواست
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سابق
فروری
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد
جنوری
حماس کا مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی سازش کے خلاف اعلان جنگ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ
مئی
ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو
جولائی
صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ
نومبر
ملک میں دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی
?️ 14 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے
مئی
صیہونی اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے میں اکثر سعودیوں کی منفی رائے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ سینٹر نے ایک علاقائی کمپنی
جنوری