?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں غزہ کی پٹی پر حملوں میں زخمی ہونے والے ایک صہیونی فوجی نے جنگی مناظر کے خوف سے خودکشی کر لی تھی۔
صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth نے آج اتوار کوحالیہ دنوں میں ایک صہیونی فوجی کی خودکشی کا انکشاف کیا ہے،رپورٹ کے مطابق سلفیت کے قریب الکانا قصبے کا رہائشی 27 سالہ روفین ماجن جنگ کے دوران ٹانگ میں شدید زخمی ہو گیا تھا جو ٹینک شکن میزائل سے پانچ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اوراپنے زخمی ہونے کی وجہ سے نفسیاتی طور پر بیمار ہو گیا ۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار کے مطابق صہیونی فوجی کا جسمانی اور ذہنی طور پر علاج کیا گیا تھا لیکن کئی سالوں سے ڈراؤنے خوابوں نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا، اس کی بہن کے مطابق اس کے ساتھیوں کے مارے جانے اور خود کو زخمی ہونے کا ہولناک منظر اس کی آنکھوں سے کبھی پوشیدہ نہیں رہا۔
یادرہے کہ ٹائمز آف اسرائیل نے حال ہی میں اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں کم از کم 11 فوجیوں نے خودکشی کی ہے جس کی وجہ مزاحمتی تحریک میں ان کے سامنے ہونے والے واقعات ہیں جو انھیں ہر وقت پریشان کرتے ہیں اور ڈرؤنے خواب کی شکل میں ان کی جان پر بنے رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا حالیہ دھماکوں سے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملے رک گئے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں ہونے
ستمبر
کسنجر نے بائیڈن کو چین کے ساتھ لامتناہی تصادم کے بارے میں خبردار کیا
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: کسنجر ایک جرمن نژاد امریکی سیاست دان، سفارت کار
جولائی
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے
جولائی
کل کا سینیٹ الیکشن وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد کی ریہرسل ہوگا۔ گورنر کے پی
?️ 20 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
عالمی مہنگائی کے دباؤ میں خام مال کی مارکیٹ،چین نے درآمدات میں احتیاط بڑھا دی
?️ 10 نومبر 2025عالمی مہنگائی کے دباؤ میں خام مال کی مارکیٹ،چین نے درآمدات میں
نومبر
ٹرمپ کے بارے میں رہبر ایران کے بیانات بالکل ٹھیک ہیں:امریکی پروفیسر
?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:کیلیفورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر رامون گروسفوگوئلا نے امریکی صدر کے بارے
جنوری
ایران کے سنگین جوابی حملے کا خدشہ، اسرائیل میں اسکول بند، ایمرجنسی نافذ
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صیہونی حکام نے ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے پیش نظر مقبوضہ
جون
2 مارچ سے اب تک صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے لبنانی بچوں کی تعداد؛یونیسف کی رپورٹ
?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق 2 مارچ سے اب
مئی