?️
سچ خبریں:شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیه میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی کے مشترکہ آپریشن میں داعش کے مفتی سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی نے آج (ہفتہ ، 20 فروری) اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق بغداد میں ایک کاروائی کے دوران داعشی دہشت گرد گروہ کےالطارمیہ علاقہ میں تعینات مفتی کو ہلاک کردیا گیا، واضح رہے کہ الحشد الشعبی کی فورسز سے وابستہ الطارمیہ رجمنٹ کا شمالی شہرالطارمیہ میں داعش کے متعدد دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ الحشد الشعبی سے وابستہ رجمنٹ کے تین ارکان شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
الاعلام الامنی میڈیا گروپ نے تصادم کی تفصیلات کے بارے میں بتایا ہے کہ الطارمیہ باغات میں ایک دہشت گرد گروہ کی موجودگی سے اس وقت مفصل معلومات حاصل کی گئیں جب عراقی فوج کی چھٹی ڈویژن اورالحشد الشعبی کی مشترکہ فورس نے اس علاقے پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق خبر کے شائع ہونے تک جھڑپیں جاری تھیں اور اب تک الحشد الشعبی فورس کے دو اہلکاوں کی شہادت اور ایک فوجی کے زخمی ہونےنیز پانچ دہشت گردوں کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آچکی ہے تایم علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یادرہے کہ اگر عراقی حکومت اس ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس تنظیم کے باقی ماندہ عناصر آئے دن متعدد علاقوں میں کارائیاں کر تے رہتے ہیں جس کے لیے انھیں امریکہ سمیت عراق میں موجود تمام غیر ملکی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،ادھر عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے بھی اپنے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور وہ انھیں ہر مقام پر شکست کے دوچار کررہے ہیں اگرچہ خود بھی بہت قربانیان دینا پڑ رہی ہیں ،یہی وجہ ہے الحشد الشعبی امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ اس کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
این اے75 کے انتخابی نتائج جاری کرنے کے متعلق آج ہوگا کوئی فیصلہ
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی )صوبہ
فروری
امریکہ کے خلاف لبنانی حکومت کے موقف پر شیخ نعیم کی فیصلہ کن تقریر کے اثرات
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکام کے ساتھ امریکی ایلچی کی ملاقات کے ماحول
اگست
پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی، آئی ایم ایف
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر
مارچ
ایران کا جوہری ہتھیار ڈیمونا ہے، تہران اسے نشانہ بنا سکتا ہے: سابق امریکی نائب وزیر خزانہ
?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں:سابق امریکی نائب وزیر خزانہ پال کریگ رابرٹس نے دعویٰ کیا
اکتوبر
موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق شفقت محمود کا اہم بیان
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق وزیرتعلیم شفقت محمود
دسمبر
حکومت کا سرحدی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور
?️ 21 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری
جنوری
اردگان کے نئے ترکی پر زور دینے کی کیا وجوہات ہیں؟
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: بظاہر ترکی کی حکمران جماعت کے سربراہ رجب طیب اردگان
فروری
شام میں وسیع عوامی احتجاج، جولانی حکومت کا طاقت کا استعمال
?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں:شام کے صوبے حسکہ میں بدامنی اور جھڑپوں کے خلاف مسلسل
اکتوبر