?️
سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا علاقے میں سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔
الجنوبیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے المثنی کے قبائلی عمائدین اور دیگر رہنماؤں نے السماوا کے علاقے میں سعودی سرمایہ کاری کی شدید مخالفت کی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبہ المثنی کے درجنوں قبائلی سردار اور دیگر رہنماؤں نے مظاہرہ کیا اور السماوا میں سعودی سرمایہ کاری کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ یہ اقدام سعودی عرب کے قریب ہونے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
مظاہرین نے سعودی سرمایہ کاری کو طویل المدت سامراجی منصوبے کا حصہ مانتے ہوئے کہا کہ اس سے عراقی شہریوں کی سلامتی بھی خطرہ میں پڑ جائے گی،مظاہرے میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ عراقی سرزمین میں سرمایہ کاری پر سعودیوں کے اصرار میں دہشت گردانہ مقاصد کی بو محسوس ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کی عبوری حکومت نے المثنی، الانبار، نجف اور کربلا کی ایک ملین ہکٹراراضی پر 50 سالہ سرمایہ کاری کا لائسنس سعودی عرب کو دے دیا ہے جبکہ بیشتر عراقی ماہرین اور سیاستدان اپنے ملک میں سعودی سرمایہ کاری کے اہداف اور اس کی توانائیوں کے بارے میں شکوک شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ایران کے مقابلے میں معلوماتی جنگ میں بھی ناکام؛ مغربی تھنک ٹینک کی رپورٹ
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق ایران
مئی
امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے مالی معاونت کرتا ہے: روس
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزیر دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ
اگست
وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے
فروری
صیہونیوں پر حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ مار کرنے والے میزائلوں کا خوف
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے پوائنٹ پر مار کرنے والے میزائلوں نے صہیونی
فروری
سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی تناؤ
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی
دسمبر
فرانس لیبیا میں اپنا کھویا ہوا اثر و رسوخ بحال کرنے کی کوشش میں
?️ 22 دسمبر 2025فرانس لیبیا میں اپنا کھویا ہوا اثر و رسوخ بحال کرنے کی
دسمبر
وزیراعلی سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم
?️ 18 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے کراچی کے علاقے میں واقع گل
جنوری
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:ہفتے کی شام صہیونی میڈیا نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور
فروری