عراقی قبائل کا سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ

سعودی

🗓️

سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا علاقے میں سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔
الجنوبیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے المثنی کے قبائلی عمائدین اور دیگر رہنماؤں نے السماوا کے علاقے میں سعودی سرمایہ کاری کی شدید مخالفت کی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبہ المثنی کے درجنوں قبائلی سردار اور دیگر رہنماؤں نے مظاہرہ کیا اور السماوا میں سعودی سرمایہ کاری کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ یہ اقدام سعودی عرب کے قریب ہونے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

مظاہرین نے سعودی سرمایہ کاری کو طویل المدت سامراجی منصوبے کا حصہ مانتے ہوئے کہا کہ اس سے عراقی شہریوں کی سلامتی بھی خطرہ میں پڑ جائے گی،مظاہرے میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ عراقی سرزمین میں سرمایہ کاری پر سعودیوں کے اصرار میں دہشت گردانہ مقاصد کی بو محسوس ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی عبوری حکومت نے المثنی، الانبار، نجف اور کربلا کی ایک ملین ہکٹراراضی پر 50 سالہ سرمایہ کاری کا لائسنس سعودی عرب کو دے دیا ہے جبکہ بیشتر عراقی ماہرین اور سیاستدان اپنے ملک میں سعودی سرمایہ کاری کے اہداف اور اس کی توانائیوں کے بارے میں شکوک شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ترک اپوزیشن کا مشترکہ انتخابی امیدوار پر اختلاف

🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کی تاریخ 14 مئی مقرر کیے جانے

ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کاسلسلہ جاری ہے

🗓️ 22 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش

کیا قدس فلسطینیوں کی تیسری انتفاضہ کا اصل مرکز ہوگا؟

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  انتفاضہ یا پتھر کا انقلاب ایک نئی صیہونی مخالف تحریک

2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ

🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور

کس ملک میں سب سے زیادہ بچے گولی لگنے سے مرتے ہیں؟

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں: ایک نئی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ

سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنا کیوں نہیں چاہتا؟

🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے اعلان کیا کہ

ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی

🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لئے  وزیراعظم عمران

15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف

🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے