عراقی سیاسی کونسل کا مطالبہ،پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے

پارلیمانی انتخابات

?️

عراقی سیاسی کونسل کا مطالبہ، پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے

عراقی سیاسی کونسل، جو ملک کے سنی سیاسی گروہوں پر مشتمل ہے، نے صدرِ عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کی تاریخ فوری طور پر مقرر کریں تاکہ اسپیکر اور ان کے دو نائبین کا انتخاب کیا جا سکے۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، قومی سیاسی کونسلِ عراق نے وفاقی سپریم کورٹ کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی توثیق پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

کونسل نے الیکشن کمیشن اور عدالتی اداروں کی جانب سے چھٹی پارلیمانی مدت کے انتخابات کے کامیاب اور شفاف انعقاد پر ان کی کوششوں کو سراہا۔ یہ بیانات بغداد میں اتحادِ عزم کے سربراہ مثنیٰ السامرائی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران سامنے آئے۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے آئندہ حکومت کی تشکیل، اس کے پروگرام اور نئے حکومت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سیاسی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اور رابطے کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ ایسی حکومت تشکیل دی جا سکے جو عراقی عوام کی توقعات پر پورا اتر سکے۔

کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ حکومتی پروگرام میں بنیادی ترجیحات کو شامل کیا جانا ضروری ہے۔ شرکاء نے صدرِ عراق سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، جس میں اسپیکر اور ان کے دو نائبین کا انتخاب ہونا ہے، جلد از جلد بلایا جائے اور تجویز دی کہ یہ اجلاس 25 دسمبر سے پہلے منعقد کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی سپریم کورٹِ عراق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد یہ ثابت ہوا کہ پارلیمانی انتخابات آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوئے، اور نتائج کو کالعدم قرار دینے کا کوئی جواز موجود نہیں، اس لیے 2025 کے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کی توثیق کی جاتی ہے۔

عراقی آئین کے مطابق، نتائج کی توثیق کے دو ہفتوں کے اندر نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس سب سے عمر رسیدہ رکن کی صدارت میں منعقد ہونا چاہیے، جس کے بعد اسپیکر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پارلیمنٹ کو 30 دن کے اندر دو تہائی اکثریت سے صدرِ مملکت کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، اور صدر کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں کے اندر سب سے بڑی شیعہ پارلیمانی جماعت کے نامزد امیدوار کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپنی ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کا صہیونیوں کے خلاف شام کی عالمی حمایت کا مطالبہ

?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت

پاکستانی وزیر دفاع کی افغانستان پر حملے کے امکان کے بارے میں بات چیت

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں تحریک طالبان

حزب اللہ کے خلاف نئی امریکی سازش

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران

شمالی شام میں دھماکہ؛متعدد افراد ہلاک اور زخمی

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ رقہ میں ایک

پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

?️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید

تشدد کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، عمران خان

?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

سیلاب کے باعث پنجاب کے 2925 سرکاری اسکولز بند

?️ 7 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے اعداد و شمار کے

گندم کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، حکومت پنجاب

?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے