?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نےاس ملک کے جنوبی صوبہ نینوا میں عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے ذریعہ سکیورٹی کاروائیوں کی اطلاع دی۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نےاس ملک کے جنوبی صوبہ نینوا میں الحشد الشعبی کے آپریشن کی اطلاع دی، الحشد الشعبی کےانفارمیشن آفس نے بتایا کہ نینواکے جنوب مغرب میں شیخ یونس، الدباشه اور کوه نوکیط کے دیہاتوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے ایک آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
الحشد الشعبی کے انفارمیشن آفس کی جانب سےجاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ آپریشن داعش کے زندہ بچ جانےوالے دہشت گردوں کی تلاش اور ان دیہاتوں میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، دوسری طرف الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر محمد التمیمی نے شمال مشرقی دیالی میں ایک دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بعقوبہ سے 105 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع خانقین کے شمال میں ایک سکیورٹی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، التمیمی نے اس بات پر زور دیا کہ الحشد الشعبی کے مجاہدین نے اس حملے کو پسپا کردیا اور داعش کو تلاش کرنے کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اپنے ملک کےدہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹھان رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ تنظیم امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے اور اس کو ہر طرح سے ناکام کرنے کے درپے ہے کبھی اندونی طور پر اختلاف ڈال کر عوام کو اس کے خلاف کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کبھی براہ راست کو اس کو نشانہ بناتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی قیادت طاقتور اور خوددار ہے؛ ٹرمپ کا اعتراف
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے
جون
اردن میں امریکہ کے خلاف مظاہرے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت امان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
نومبر
جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ کا فیصلے کے بعد ردعمل
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا للہ اسلام آباد ہائی کورٹ
مئی
فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟
?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟ نیویارک میں منعقدہ
ستمبر
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کا معاملہ، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے
مئی
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے
اپریل
کیا ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے گا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو جارجیا کی ایک
اگست
اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں کتنی سیاست ہوتی ہے؟خواجہ آصف
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جتنی سیاست
اگست