?️
سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور شام کے درمیان قریبی سیاسی تعلقات کی حمایت کرتے ہوئے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک شام کے بحران کے حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
المعلومہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے دمشق اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بغداد کو امید ہے کہ سعودی اور شام کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی میں اضافہ ہوگا جس سے عرب ممالک کی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے گا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق شام کے بحران کے حل کے لیے کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے اور پرامن طریقہ سے شامی بحران کے خاتمے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم شام کو عرب ماحول میں واپس لانے کے لیے دنیا کے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کو تیار ہیں نیز ہم خطے میں بحرانوں کے خاتمے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد بدھ کی شام سعودی عرب پہنچے جہاں دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔
شام کے وزیر خارجہ کے جدہ کے دورے کے اختتام پر جمعرات کی شب ریاض اور دمشق نے دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کے درمیان پروازیں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ برسوں کے منقطع رہنے والی قونصلر خدمات بعد دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن
جولائی
کینیڈا کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا اعلان
?️ 11 ستمبر 2025کینیڈا کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا اعلان کینیڈا
ستمبر
ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں‘ کا مارچ قرار دے دیا
?️ 18 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت
فروری
مصنوعی ذہانت کے دور میں جنگ کا نیا محاذ؛ ڈیٹا سینٹرز فوجی اہداف کیوں بن رہے ہیں؟
?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں:مصنوعی ذہانت کے پھیلاؤ نے ڈیٹا سینٹرز کو قومی سلامتی اور
اکتوبر
امریکی پالیسیاں آزاد تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں: کیوبا
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:آنکارا میں کیوبا کے سفیر "الیخاندرو فرانسسکو دیاس پالاسیوس نے
فروری
ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے
جنوری
عراق کے نئے وزیراعظم کا نام 9 جنوری تک سامنے آئے گا
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی کوآلیشن کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن عصام شاکر نے تصدیق
نومبر
2024 میں دنیا کے پانچ نئے پرآشوب ملک کون سے ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اے بی سی نیوز آسٹریلیا نے ایک رپورٹ میں نئے
جنوری