🗓️
سچ خبریں:عراق میں داعش کے متعدد سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد اپنے دہشت گرد شوہروں کے لئے جاسوسی کرنے والی داعشی خواتین اور آزاد شدہ علاقوں میں تکفیری گھرانوں کی واپسی کی بنا پر ان علاقوں میں سلامتی کے ضیاع پر جاری تشویش اس وقت عراق میں سکیورٹی کی سب سے اہم خبریں ہیں۔
عراقی سکیورٹی انٹلی جنس ایجنسی نے موصل میں داعش کے ایک اعلی رہنما کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزارت دفاع کے فوجی انٹلی جنس آفس کو موصل میں واقع القادسیہ محلے میں ایک خطرناک دہشت گرد کی موجودگی پر مبنی موصولہ مفصل معلومات کے مطابق فورسز نے کاروائی کی او راس دہشتگرد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ خطرناک دہشت گرد ، جو موصل کی آزادی سے قبل نام نہاد ‘دیوان الحسبہ’ میں سرگرم تھا ، غیر فعال تکفیریوں کی حمایت کرنے میں داعش کےاہم رہنماؤں میں سے ایک تھا ، اس نے داعش کو وسیع مالی مدد بھی فراہم کی تھی ،اس کے علاوہ عراقی سکیورٹی انفارمیشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ مغربی نینوا آپریشنز کمانڈ اور 73 ویں انفنٹری بریگیڈ کے 15 ویں ڈویژن کی انٹیلی جنس فورس موصل کے نواحی علاقہ میں واقع مکان میں داخل ہوئی جہاں وہ موجود تھا اور خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
اسی کے ساتھ ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ داعش خواتین جنہیں صوبہ نینوا میں منتقل کیا گیا تھا نے اپنے داعشی شوہروں کو عراقی سکیورٹی فورسز کی معلومات فراہم کیں،در ایں اثناعراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے ممبر یوسف موحیی نے کہا کہ الہلول کیمپ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس سے عراق کے اندر ، خاص طور پر داعش کی غلاظت سے آزاد ہونے والے علاقوں میں سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ داعش کے ہاتھوں متاثرین ہونے والے افراد دہشتگردوں کے گھرانوں کی واپسی پر بہت ناراض ہیں جن کے ہاتھ ان کے بچوں اور رشتہ داروں کے خون سے رنگین ہیں ، جن کے مکانات داعش نے تباہ کردیئے ہیں،محیی نے داعش کے آزاد علاقوں میں اس خاندان کی واپسی کے سکیورٹی اور معاشرتی نتائج کے بارے میں سختی سے انتباہ کیا۔
مشہور خبریں۔
محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک
اگست
ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء
🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ
ستمبر
عرب مالیاتی فنڈ کی عرب ممالک کے معاشی نقطہ نظر پر رپورٹ
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:عرب مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ عرب ممالک
جون
افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر
اگست
امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
🗓️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے
مارچ
روس اور یوکرین کی جنگ میں روس کی پوزیشن مضبوط: وائٹ ہاؤس
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن
اگست
کورونا ویکسین کے متعلق فیصل خان کا اہم اعلان
🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئےوزیراعظم کے
مئی
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ