?️
سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے موصل کے مشرق میں ترکی کی غاصب فورسز کی تعیناتی کی جگہ ’زلیکان‘ فوجی چھاونی پر سنیچر کے دن راکٹ حملہ ہوا جسکا ترک فورسز نے گولہ باری سے جواب دیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے موصل کے بعشیقہ علاقے میں ترکی کی زلیکان چھاونی پر کم سے کم 3 راکٹ لگے،صابرین نیوز کے مطابق غاصب ترک فورسز کے توپخانہ حملے کے جواب میں دوبارہ اس چھاونی پر 4 راکٹ داغے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی پی کے کے کے عناصر سے نمٹنے کے بہانے شمالی عراق میں اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کر رہا ہے،پی کے کے گزشتہ 35 برس سے انقرہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے، یادرہے کہ ترکی، امریکہ اور یوروپی یونین پی کے کے کو دہشتگرد گروہ مانتے ہیں، تاہم عراق کا کہنا ہے کہ ترکی اس تنظیم کے بہانے ہمارے ملک کی ارضی سالمیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہماری اجازت کے بغیر حملے کر رہا ہے۔
ترکی نے گزشتہ اپریل میں شمالی عراق میں پی کے کے، کے خلاف مہم کے بہانے کئی فوجی کارروائی شروع کیں اور وہ صوبے نینوا کے سنجار علاقے پر ممکنہ حملے کی بات کرنے لگا جس پر عراق کی سیاسی پارٹیوں اور عسکری حلقوں نے رد عمل ظاہر کیا۔


مشہور خبریں۔
صرف ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 1226 فلسطینی بچے شہید اور گرفتار
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
ایران جنگ امریکہ کے لیے تاریخی اسٹریٹجک غلطی بن گئی؛ فارن پالیسی کی رپورٹ
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:فارن پالیسی کے مطابق ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے
مئی
پنجاب کابینہ؛ ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری
?️ 5 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے
اگست
تل ابیب کو حماس کی نئی فوج سے خوف کیوں ہے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بڑے پیمانے پر حملے اور قتل و غارت بیکار ہے۔
جولائی
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے
اگست
جماعتِ اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا، ٹی ایل پی نے اجازت نہیں لی۔ طلال چوہدری
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
کسی بھی گروہ کو دہشت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار
?️ 18 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی
جولائی
صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیل کے تین جغرافیائی سیاسی مقاصد
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت اور صومالی لینڈ کے درمیان تعلقات قائم کرنے