طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل

طالبان

?️

سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ نے مولوی نوراللہ منیر کی جگہ مولوی حبیب اللہ آغا کو عبوری حکومت کا نیا وزیر تعلیم مقرر کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ مولوی نور اللہ منیر کی جگہ قندھار کی صوبائی علماء کونسل کے سابق سربراہ مولوی حبیب اللہ آغا کو عبوری حکومت کا نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے،مجاہد کے مطابق نوراللہ منیر کو طالبان کے رہنما مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم کی بنیاد پر مرکزی دارالافتاء جنرل ڈائریکٹوریٹ کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ مولوی محمد محسن ہاشمی کو پنجشیر کا نیا گورنر اور آخوند کو لوگر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے، واضح ر ہے کہ طالبان کے وزیر تعلیم ایسے وقت میں تبدیل ہورہے ہیں جب کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ان کے مختلف بیانات تنازعہ کا باعث بنے ہیں، وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی مسلسل بندش کی وجہ افغان عوام کا کلچر ہے جو لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

یاد رہے کہ طالبان ایک سال سے زائد عرصے سے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک رہے ہیں اور اگرچہ اس فیصلے پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم طالبان کا لڑکیوں کے اسکول بند کرنے کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں صیہونی درندگی کی ایک اور مثال؛معذور افراد شہید

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ کے

شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کو گرا دیا

?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں

پی آئی اے نے انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کا تنازع حل کرلیا

?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر

سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن

غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع کی قریبی ایک ویب سائٹ رپورٹر

کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے