سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے بعد روس طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے روس میں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے اور روس نے اسے قبول بھی کر لیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گيا ہے جس نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا ہے،اطلاعات کے مطابق افغان سفارت کار جمال غاروال روس میں افغان ناظم الامور ہوں گے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں تاحال کسی ملک نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے اور نہ ہی طالبان حکومت کے سفیر کو قبول کیا ہے، اگرچہ روس نے بھی تاحال افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم سفیر کی تعیناتی قبول کرلی۔
واضح رہے کہ روس کے اقدام کو طالبان حکومت کو قبول کرنے کی جانب پہلا قدم کہا جا رہا ہے،ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق طالبان کی وزارت خارجہ نے بھی کی ہے۔
روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں طالبان کے اس سفارت کار کی تقرری کی منظوری دی تھی۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کا خوف
نومبر
انصاراللہ کی شرائط کو تسلیم کرنے کا ضمنی اشارہ
اپریل
پانی کی 50 فیصد قلت کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھول دی گئی، سندھ کا شدید احتجاج
اپریل
غزہ جنگ کا مغربی کنارے پر کیا اثر پڑے گا؟ صیہونی وزیر جنگ کی زبانی
دسمبر
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی گرفتار
فروری
شمالی عراق میں 15داعشی دہشتگردوں کی گرفتاری
فروری
سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 8.6 ارب ڈالر کی کمی
مارچ
غزہ کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
نومبر