🗓️
سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے طالبان کی نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لئے ، کابل ، ننگرہار اور پنجشیر کے علاوہ ، ملک کے تمام صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے طالبان کی نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لئے کابل ، ننگرہار اور پنجشیر کے سوا ملک کے تمام صوبوں میں رات کے دس بجےسے صبح کے چار بجےتک کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیاہے ، رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضیاء ضیاء نے کہاکہ طالبان کی نقل و حرکت میں اضافے کو روکنے کے لئے 31 ریاستوں میں رات میں نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندی رات دس بجے شروع ہو گی اور صبح چار بجے تک جاری رہے گی ، اس دوران لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، افغانستان کی وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نے تینوں صوبوں کابل ، ننگرہار اور پنجشیر کو بھی ان ضوابط سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بیس سال کی اپنی بے سود موجودگی کے بعد ایسےوقت میں افغانستان سے نکلنے کا اعلان کیا جبکہ افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں اور طالبان آئے دن کسی نہ کسی علاقہ کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں یہی وجہ کے بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان امریکہ ہی کے اعلی کار ہیں اور اسی کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ وہ خطہ میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کر سکیں۔
مشہور خبریں۔
2024 میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار
🗓️ 29 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رواں برس سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925
دسمبر
نیویارک کے اٹارنی جنرل کی ٹرمپ اور ان کے بچوں کے خلاف شکایت
🗓️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
اگر ایک کو رہنا ہے تو وہ نہیں رہیں گے
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے
مارچ
ٹیکس فائلنگ بوجھ کم کرنے کیلئے نئی فیملی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ
🗓️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہ
ستمبر
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور انگریزی میڈیا
🗓️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:ایران میں اسلامی انقلاب کی چھالیسویں سالگرہ کے موقع پر
فروری
ہندوستان کو روس سے دور کرنے کی امریکی چال
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ہندوستان کو فوجی امدادی پیکج کی لالچ دے کر
مئی
مالی سال 2023 کے دوران روپے کی قدر میں ریکارڈ 28 فیصد گراوٹ
🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستانی
جون