🗓️
سچ خبریں:امریکہ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں سات فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر کی بندش پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
النشرہ سائٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے رام اللہ اور اس کے اطراف میں کئی غیر سرکاری فلسطینی تنظیموں کے دفاتر بند کر دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مذکورہ اداروں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے حکام سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا ہے۔
پرائس نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امریکہ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان اداروں کے بارے میں واشنگٹن کو معلومات فراہم کرے گا،ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی ایک بیان میں صہیونیوں کے اس غیر قانونی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس ادارے نے فلسطینی این جی اوز کے بارے میں صیہونی حکومت کے فیصلے پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا۔
اس دفتر نے مذکورہ اداروں کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ تل ابیب نے اقوام متحدہ کو اس کارروائی کو جواز فراہم کرنے کے لیے ضروری وجوہات فراہم نہیں کیں، یاد رہے کہ جمعرات کو اسرائیلی فورسز کے ایک گروپ نے مغربی کنارے میں سات فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر چھاپہ مارا، ان کے سازوسامان کو تباہ کر دیا، ان کی کچھ دستاویزات ضبط کر لیں اور انہیں بند کر دیا۔
مشہور خبریں۔
موسمیاتی نقصانات کے ازالہ کے لئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا۔
🗓️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔
نومبر
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کا امریکہ کے نام اہم پیغام
🗓️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنےملک میں امریکی مداخلت
مارچ
میں مقامی اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے، نواز شریف
🗓️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم
جنوری
غزہ میں انسانی تباہی
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کی شام صیہونی
اکتوبر
کورونا سے مزید 102 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست
ملک سے ڈالر کا اخراج دوگنا ہوگیا
🗓️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے
مارچ
حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کا آسان حل ڈھونڈ لیا
🗓️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو
جون
وہ ایپ جسے اپنے موبائل میں انسٹال کر کے آپ بھی مفت میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کر سکتے ہیں
🗓️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) کرپٹو کی دنیا میں نئے نئے پراجیکٹس متعارف کرائے
فروری