?️
سچ خبریں:ایک 60 سالہ فلسطینی شہری جمعہ کی شام مغربی کنارے کے شمال کے نابلس شہر کے جنوب میں واقع گاؤں عوارتا میں قابض فوج کی گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔
60 سالہ فلسطینی شہری حسین قواریق گزشتہ منگل کو نابلس کے جنوب میں حوارہ چوکی پر قابض فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے تھے، عینی شاہدین نے بتایا کہ قواریق نامی شخص جو کہ خصوصی ضروریات کا حامل تھا، گلیوں سے خالی ڈبے اکٹھا کر رہا تھا کہ قابض فورسز نے اس پر گولی چلا کر اسے زخمی کر دیا،اس کے بعد فلسطینی ہلال احمر کا عملہ اس مقام پر پہنچا لیکن قابض فوج نے اسے ان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور اسے ایک اسرائیلی گاڑی میں فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں لے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ قابض حکومت کی چوکیاں اپنی تمام شکلوں میں ایسا جال بن چکی ہیں جس کے دوران قابض فوجی فلسطینی شہریوں کو پھنسا کر قتل، گرفتار، پوچھ گچھ اور ہراساں کرتے ہیں اس لیے کہ انہیں معلوم ہے کہ کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں،اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری پر ان کا قبضہ ہے ،جہاں تک عرب ممالک کا سوال ہے تو ان حکمران صیہونیوں کے ساتھ دوستی کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں مصروف ہیں۔


مشہور خبریں۔
سرینگر: میرواعظ کی نظر بندی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت
?️ 5 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی، مریم اورنگزیب
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر
مارچ
نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کے ساتھ متنازعہ سمندری علاقے میں صیہونی حکومت کی کسی
اگست
ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان
فروری
صدر و وزیراعظم کا محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
اکتوبر
اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے
?️ 14 مارچ 2021عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش
مارچ
امریکی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز نہیں کرے گی
?️ 12 فروری 2021 اسلام آباد (سچ خریں) وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے
فروری
ٹرمپ نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور احمد الشرع
مئی