?️
سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف گزشتہ رات سڑکوں پر آنے والے مظاہرین کی تعداد کا اعلان کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے کراؤڈ سلوشن کمپنی کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف گزشتہ رات سڑکوں پر آنے والے مظاہرین کی تعداد کا اندازہ لگایا گیا کہ ان کی تعداد 141000 افراد تھی۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے
دریں اثنا صیہونی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سابق سربراہ گاڈی آئزن کوٹ نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ اس حکومت میں سکیورٹی کے حالات دہائیوں پہلے کے بعد سے اب تک کے سب سے خطرناک ہیں۔
عبرانی میڈیا نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ صیہونی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد مسلسل 28ویں ہفتے تل ابیب کی سڑکوں پر آکر نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
صیہونیوں کے احتجاجی مظاہرے نے تل ابیب میں کابلان اسٹریٹ پر جا کر نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحاتی منصوبے کے خلاف اپنے احتجاج کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کی مخالفت میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کا فوجی خدمات سے انکار بھی وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے بھی کہا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے زیر سایہ اس حکومت کی موجودہ صورتحال بہت سنگین ہے اوربحران کا شکار ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج میں نیتن یاہو کے خلاف ہے یا ساتھ؟
صیہونی ماہر یواو لیمور نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اس سکیورٹی اہلکار کا حوالہ دیا اور تاکید کی کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے وزراء یہ نہیں سمجھتے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اور یہ عمل تباہ کن ہوگا۔
دریں اثناء صیہونی ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق بنجمن نیتن یاہو شیبا تل ہشومیر ہسپتال کے شعبہ قلب میں زیر علاج رہیں گے اور اسی وجہ سے اتوار کو ہونے والا کابینہ اجلاس منسوخ کر کے پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
?️ 30 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے دوران فائرنگ کے
اپریل
تل ابیب کی اچیلز ہیل بے نقاب
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے بین گوریون یونیورسٹی اور گیفات حبیبہ انسٹی ٹیوٹ
جنوری
یوکرین جنگ سے پیسہ کمانے پر یورپی یونین کی امریکہ پر کڑی تنقید
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے نو ماہ گزرنے
دسمبر
ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز
?️ 21 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن)
فروری
پیوٹن جیت نہیں سکتے: جرمن چانسلر
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں روس کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے
ستمبر
اخوان المسلمین، حزب اللہ اور قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے منصوبے
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین ، حزب اللہ، قطر اور
مارچ
صہیونی کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے: انصار اللہ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیستوں کے خلاف
جولائی
ترک وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے اہم مقاصد
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:عراق کے دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے
اگست