صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل

ایرانی

🗓️

سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ خطہ کے حکمرانوں کا صیہونی سازش میں شامل ہونا خلیج فارس میں خلل ڈالنے کا سبب بنے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈ مرل تنگسیری نے شہر مشہد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ہر اس ملک کو متنبہ کیا جاتا ہے جو علاقے میں استکباری طاقتوں کی موجودگی اور مداخلت کی راہ ہموار اور انھیں اپنی سرزمین نیز اڈے فراہم کررہا ہے تاکہ علاقے کی اقوام کے خلاف فوجی اتحاد تشکیل پاسکے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے سب سے پہلے خود اس ملک کو نقصان ہوگا جو سامراجی طاقتوں کو اپنی زمین اور فضا فراہم کرے گا اور پھر علاقہ عدم استحکام سے دوچار ہو گا،ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وحدت اسلامی کے فروغ کے اصول کے تحفظ اور اچھی ہمسائیگی اور برادرانہ مفاہمت کے ساتھ علاقے کے تمام ملکوں میں امن و استحکام قائم ہو۔

انھوں نے کہا کہ جہاں بھی بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کا پیر پڑتا ہے وہاں فتنہ و فساد، جنگ و جارحیت اور بدامنی کے سوا اور کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل عارضی جنگ بندی معاہدوں پر پابند نہیں

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسیروں اور آزادی کمیٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے اعلان

حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے

عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری

🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی

روس کا تیل مہنگا ہو گیا، پاکستان کا ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور

🗓️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے

ویانا مذاکرات ختم

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان

دنیا کا سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہنے والا قیدی آج رہا ہوگا

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:نائل البرغوثی، دنیا کا سب سے طویل عرصے تک قید

دنیا میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ؟

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور کے وزیر اعظم

ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا معاملہ، کینیڈا نے اہم اعلان کردیا

🗓️ 13 اپریل 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کی حکومت نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے