?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں رہنے والے صہیونی تارکین وطن کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ چینل(کان) کی ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے حال ہی میں ایک نیا ہتھیار استعمال کیا ہے جو اسرائیلیوں کے عارضی اندھے پن کا سبب بنتا ہے،عبرانی زبان کے اس میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحدوں (مقبوضہ فلسطین) کے قریب واقع قصبوں میں مقیم تارکین وطن رات کے وقت شدید لیزر شعاعوں کی زد میں آتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کان چینل کے نامہ نگار کے مطابق حزب اللہ کے اس نئے ہتھیار کی وجہ سے ان بستیوں کے مکینوں کو عارضی طور پر اندھا کر دیا جاتا ہے جبکہ بعض رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے ارکان کو رات کے وقت ایسا کرتے دیکھا ہے کہ وہ اپنے لیزر (مقبوضہ فلسطین) کے اندر کے علاقوں کی طرف لگاتے ہیں جس کے بعد ہمیں کچھ دکھائی نہیں دیتا، یاد رہے کہ اس طرح مذکورہ علاقوں میں رہنے والے صیہونی آبادکاروں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ صیہونی حکام یا تو اس کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں یا اپنے شہریوں کی جانوں کو اہمیت نہیں دیتے۔


مشہور خبریں۔
میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان
اکتوبر
وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
?️ 30 اپریل 2021گلکت (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی
اپریل
عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد گرفتار
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:عراق کی سیکیورٹی فورسز نے اس ملک کے شمال مشرقی شہر
مئی
افغانستان سے نکلنے کی حکمت عملی انتہائی ناکام رہی:سابق امریکی سفارت کار
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارت کار نے افغانستان سے غیر ملکی افواج
ستمبر
جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے
اکتوبر
حماس کے سامنے اسرائیل کا ایک نیا اسکینڈل
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی جیل انتظامیہ کی
فروری
اسرائیل تنہائی کا شکار اور لب دم ہے: ہاریٹز
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ہاریٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں
اکتوبر
سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، علاقائی استحکام پر مشاورت
?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:سعودی عرب عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس
مارچ