سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ کاروائیوں کے بعد صیہونی فوج نے جاسوسی بیلون کے استعمال کا سہارا لیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صہیونی فوج نے جمعہ کی صبح جنین سمیت شمالی مغربی کنارے کی فضائی حدود میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک جاسوس بیلون فضا میں بھیجا۔
یہ بھی: جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال
مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس جاسوس بیلون کو 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور جنین کی سرحدی پٹی کے ساتھ ملحقہ سرحد پر ہوا میں بھیجا گیا
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مغربی کنارے کے شمال بالخصوص جنین میں فلسطینی مزاحمتی کاروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ مسئلہ صہیونیوں کے لیے ایک خوفناک خواب میں تبدیل ہو گیا ہے۔
تازہ ترین کارروائی میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ مجاہدین نے جنین کے مغرب سے صیہونی حکومت کے فوجی اڈے کی طرف دو قسام 1 میزائل داغے۔
مزید: فلسطینی مجاہدین میں جنین میں کیسے صیہونیوں کی ہوا نکال دی
یاد رہے کہ حال ہی میں تقریباً 20 سال قبل دوسرے انتفاضہ کے بعد سے پہلی بار صیہونی حکومت نے حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنین کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کا جواب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس انداز میں دیا کہ صیہونی سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔