سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی نصاب نہ پڑھائے جانے کے بہانے 6 فلسطینی اسکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیے۔
قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے چھ فلسطینی اسکولوں کو یہ کہہ کر بند کرنے کا حکم دیا ہے کہ یہ اسکول اسرائیلی نصاب کی پیروی کے بجائے ایسا نصاب پڑھاتے ہیں جس میں اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسایا جاتا ہے،فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جن اسکولوں کے لائسنس منسوخ گئے ہیں ان میں پانچ ایسے اسکول ہیں جن کی شاخیں بیت حنینہ قصبے میں ہیں اور ایک ابراہیمیہ کالج اسکول السوانہ محلے میں ہے۔
اسرائیلی وزارت تعلیم نے جن اسباق میں اشتعال انگیزی کا کہا ہے وہ ’فلسطینی ہلال احمر‘، قیدیوں اور سابق قیدیوں کے امور کمیشن، پرائمری اسکول کی تیسری جماعت کے لیے قومی اور سماجی پرورش کی کتاب میں شامل مضامین ہیں،ادھر فلسطینی القدس امور کی وزارت نے قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے اسکولوں پراسرائیلی نصاب کو طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی کوششوں سے خبردار کیا ہے، وزارت نے اپنے بیان میں فلسطینی وزارت برائے القدس امور نے اسرائیلی حکومت کی اسکولوں، طلباء اور والدین کو اسرائیلی نصاب کو قبول کرنے پر قائل کرنے میں ناکامی کے بعد اب اسے زبردستی مسلط کرنے یا کم از کم نصاب کو اپنانے کی کوشش کے لیے دباؤ قرار دیا ہے۔