صیہونیوں کا دبئی نمائشگاہ میں مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹریکر کڑا استعمال کرنے کا منصوبہ

نمائشگاہ

?️

سچ خبریں:اسرائیلی کمپنی سپر کام متحدہ عرب امارات میں لگنے والی نمائشگاہ میں مسلم سکیورٹی کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرانک ٹریکنگ بریسلٹس استعمال کرے گی۔
مصری ویب سائٹ المحرر نے آرڈان ٹربیلسی (سپر کام کے صدر اور سی ای او) کے جل ہوف مین (یروشلم پوسٹ کے سربراہ اور وائس آف اسرائیل کے چیف ایڈیٹر) کے ساتھ ہونے والا ایک انٹرویو شائع کیا ہے،واضح رہے کہ سپر کام ایک معروف اسرائیلی ڈیجیٹل سکیورٹی کمپنی ہے جو اعلی درجے کی سکیورٹی مصنوعات تیار کرتی ہے اور انہیں دنیا بھر کی حکومتوں اور نجی اداروں کو فراہم کرتی ہے۔

اس انٹرویو میں آرڈان ٹربیلسی ابراہام نامی معاہدے کی معاشی جہتوں اور اسرائیل میں نجی شعبے کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جیسا کہ توقع کی جاتی ہے ابراہام معاہدے پر دستخط کے بعد تعلقات کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوا ہے اور متحدہ عرب امارات کی وزارت معیشت نے نمائشگاہ کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا ہے ،یادرہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی نمائش ہے ، جو یکم اکتوبر 2021 کو شروع ہوگی اور 31 مارچ 2022 تک چلے گی۔

اس نمائشگاہ میں 191 ممالک شریک ہیں جس میں جنوبی افریقہ ، الجزائر ، نائجیریا ، لیبیا ، تیونس ، مصر ، اردن ، شام ، لبنان ، ترکی ، ایران ، پاکستان ، افغانستان ، ہندوستان اور انڈونیشیا سے آنے والے ہر مسلمان کو نمائشگاہ میں شرکت کے لیے یہ صیہونی کڑا پہننا ضروری ہے۔

آرڈان ٹربیلسی کا کہنا تھا کہ یہ کڑا مختلف ٹیکنالوجیز کے ذریعے اس شخص کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتا ہے اس اس میں لگے ہمارے آلات کا سکیورٹی کنٹرول مجرمانہ ، جاسوسی اور دہشت گردانہ کاروائیوں کے امکان کو کم کریں گے، آرڈان ترابیلسی نے مزید کہاکہ عبداللہ بن طوق المری (متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات) کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت ہمیں ان مسافروں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی جنہیں سپر کام کے اس کڑے کو لگانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نمائش میں شریک مسلمان مخصوص ہوٹلوں میں قیام کریں گےجہاں سپر کام الیکٹرانک آلات نصب ہیں، ترابیلسی کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی اور دوسری حکومتوں کو بین الاقوامی نمائشوں کے لیے سپر کام کی طرف راغب کرنے کا باعث بن سکتا ہے،سپر کام متحدہ عرب امارات کے سی ای او کے مطابق اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنیوں کی موجودگی اور سرگرمی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دبئی اور ابوظہبی میں کمزور سائبر سکیورٹی واضح ہے اور اسرائیلی کمپنیاں اس خلا کو پُر کرسکتی ہیں،واضح رہے کہ چند ہفتے قبل متحدہ عرب امارات نے 16 ممالک (بشمول ہندوستان ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ، انڈونیشیا وغیرہ) کے مسلم مسافروں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی ،تاہم توقع ہے کہ صیہونیوں کے ساتھ یہ معاہدہ ہوجانے کے بعد اس پابندی کو ہٹا دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ ایاز صادق

?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی

آصف زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد

حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل

?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا

اسرائیلی میڈیا کا اعتراف: حزب اللہ پر فیصلہ کن فتح سے اسرائیلی فوج ابھی بہت دور ہے

?️ 12 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج

دمشق کا اسرائیلی حملے پر سخت ردعمل

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: خود ساختہ جولانی حکومت سے وابستہ شام کے وزارت خارجہ

عرب حکمرانوں کا غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف قتل عام پر واحد شاہکار

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عرب حکومتیں صیہونی ریاست کے وحشیانہ جرائم اور غزہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے