سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر چھاپہ مارا اور بغیر کسی الزام کے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی قابض فوج مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیئے ہیں،رپورٹ کے مطابق صیہونی عسکریت پسندوں کے فلسطینیوں کے خلاف پیمانے پر حملے کے بعد مغربی کنارے میں ایک شدید تصادم ہوا جہاں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
صیہونی عسکریت پسندوں نے جھڑپوں کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، فلسطینی قیدیوں کی تفتیش کمیٹی نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جابرانہ اقدامات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا،کمیٹی نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نومبر میں مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں 400 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا، فلسطینی قیدیوں کی تحقیقات کی کمیٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت چار ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں سے بیشتر کو بغیر کسی مقدمے کے زیر سماعت رکھا گیا ہے۔
واضح رہے جہاں ایک طرف صیہونیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی برے طرح پس رہے ہیں وہیں دوسری شیخ نشین عرب ریاستیں اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مقابلہ کر رہے اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں متحدہ عرب امارات ،بحرین اور سعودی عرب پیش پیش ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے تعلقات کی اس بحالی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح خطہ میں امن قائم ہو جائے گا لیکن کسی کو بھی اس سے کوئی مطلب نہیں کہ فلسطینیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:قریشی
دسمبر
پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اسد عمر کا اہم بیان
مئی
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
اپریل
جنوری میں دہشت گرد حملوں میں 42 فیصد اضافہ، سیکیورٹی آپریشنز میں بھی تیزی
فروری
واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
مارچ
پی ٹی آئی کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے
جنوری
28 drown in India bus crash, many of them children
نسلہ ٹاور گرانے یا نہ گرانے سے متعلق انتظامیہ تابحال فیصلہ نہ کرسکی
جون