صیہونی فوج کی فلسطینی کسانوں اور مچھیروں پر فائرنگ

صیہونی فوج کی فلسطینی کسانوں اور مچھیروں پر فائرنگ

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کےمچھیروں اور کسانوں پر فائرنگ کر کے انھی اپنے کام سے روک دیا۔
اسرائیلی فوج نے محاصرہ زدہ غزہ کے شہریوں پر غاصبانہ پالیسیوں کے تسلسل میں فلسطینی مچھیروں اور کسانوں پر حملے کئے ہیں،ان حملوں کے علاوہ ایک فلسطینی شہری کو غزہ کی حدود سے اغوا کر لیا گیا،مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے زرعی علاقے پر گولیوں اور دھواں چھوڑنے والے گولوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کو اپنی فصلیں چھوڑ کر علاقے سے فرار اختیار کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں غزہ کے شمال مغربی علاقے سوڈانیہ کے ساحل پر فلسطینی مچھیروں اور ان کی کشتیوں پر اسرائیلی بحریہ نے فائرنگ کھول دی،اس حملے کے بعد فلسطینی مچھیرے سمندر سے واپس آنے پرمجبور ہوگئے،خوش قسمتی سے ان حملوں میں کسی فلسطینی کا جانی نقصان نہیں ہوا،اس کے علاوہ ایک علیحدہ واقعہ میں اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسرائیل کی سرحدی باڑ کے قریب جانے والے ایک فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا ،تاہم اس فلسطینی شہری کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو

بائیڈن سب سے زیادہ غیر مقبول امریکی صدر 

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: تازہ ترین گیلپ پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے

غزہ میں انگوٹھوں کی سرجری بے ہوشی کے بغیر 

🗓️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ غزہ

کیا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے پارٹی کے اختلافات ختم کر سکیں گے؟

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

2024 کے انتخابات میں امیدواری کے بارے میں زیلنسکی کی اہلیہ کا جواب

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر کی اہلیہ اولینا زیلنسکا نے اتوار کے روز

مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

🗓️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں

امریکہ کا شامی سرزمین پر مسلسل دوسری رات جارحانہ حملہ

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     جمعرات کی صبح مقامی ذرائع نے شام کے ٹھکانوں

’بھارت سمجھتا ہے ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے‘

🗓️ 21 مئی 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے