سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک فوجی کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہم جنوبی لبنان میں داخل ہوئے تو ہم زندہ واپس نہیں آئیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق حالیہ چند گھنٹوں کے دوران صہیونی سوشل میڈیا نے صہیونی فوج کے ایک میجر کی ایک ویڈیو شائع کی جس میں حقیقت بیان کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا جنگ صرف غزہ تک ہی محدور رہے گی؟
جنوبی لبنان میں جنگ کی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے اس صہیونی افسر نے کہا کہ اگر ہم دوبارہ جنوبی لبنان میں داخل ہوں گے تو آپ کا کیا خیال ہے؟ میں جانتا ہوں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، صرف دو گھنٹے بعد، ہم سب تابوت میں واپس آئیں گے۔
صہیونی افسر نے مزید کہا کہ حزب اللہ ایک ٹینک شکن میزائل داغے گی اور ہمارا کام تمام ہو جائے گا،یہ خطرناک ہے اور ہر کوئی اسے جانتا ہے، لیکن کوئی اس پر بات نہیں کرتا۔ میں یہ کہتا ہوں اور ہمارے سامنے مرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
صیہونی فوجی عہدیدار نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں فوج کا رکن ہوں،بطور کمانڈر مجھے اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے، تاہم لوگ سچ سن کر جاگیں گے اور عقلمند لوگوں کو جاگنا چاہیے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ شہر کے جنوب مغرب میں تل الھوا کے علاقے میں ایمبولینسوں اور ریسکیو سینٹر پر بمباری کی،اس حملے میں ایمرجنسی فورس اور پیرا میڈیکس کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی تازہ ترین دھمکیوں کے مقابلے میں صیہونی کیا کر رہے ہیں؟
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی الجلا اسٹریٹ پر امدادی فورسز کو اس وقت میزائل سے نشانہ بنایا جب وہ بمباری والے علاقوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے جا رہے تھے۔
غزہ سے مرکزاطلاعات فلسطین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی دشمن کی جارحیت کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی شدید ترین بمباری کی زد میں ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان
جولائی
شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز
مئی
امریکہ روس کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ
نومبر
یونان کشتی حادثہ: پاکستان کو 82 افراد کی لاشیں موصول ہوچکیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، رانا ثنا اللہ
جون
اسرائیل نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ
مئی
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
مئی
نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید
مئی
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
اگست