?️
سچ خبریں: عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری کو روکنے کے لیے صیہونی پارلیمنٹ کی عمارت پر صیہونی مظاہرین کے حملے کے باوجود اس حکومت کے نمائندوں نے مذکورہ متنازع بل کے حق میں ووٹ دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی مظاہرین نے صہیونی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا اور عدالتی اصلاحات بل کی منظوری کے لیے صیہونی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔
شائع شدہ ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرین کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں ہوئیں اور انہیں منتشر کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ
تاہم صہیونی مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے مرکزی ہال میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن سکیورٹی فورسز نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی عمارت سے باہر نکال کر زمین پر گھسیٹا،درایں اثنا صیہونی حکومت کے اسپیکر نے اپنے خطاب میں صیہونی مظاہرین کو فسادی قرار دیا اور کہا کہ میں سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فسادیوں کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکا اور اس اجلاس کے انعقاد میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی،فورسز نے فوری طور پر مظاہرین کو پارلیمنٹ کی عمارت سے باہر نکال دیا۔
مزید پڑھیں:صیہونی ریاست میں سونامی کے آثار
جبکہ خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ نے اس متنازع بل کے حق میں مثبت ووٹ دیا ہے،ایک ایسا بل جو اس حکومت کے سپریم کورٹ کے بعض اختیارات کو محدود کرتا ہے جسے صیہونی مخالفین نے عدالتی بغاوت سے تعبیر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ متنازع بل کو صہیونی پارلیمنٹ میں 64 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا،واضح رہے کہ اس بل کو قانون بننے کے لیے تین مرحلوں میں منظور ہونا ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ صیہونی احتجاجی تحریکوں نے بڑے پیمانے پر مظاہروں اور دھرنوں کے فریم ورک میں اپنے اقدامات کو بڑھانے کی دھمکی دی ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں امریکہ کی یک جہتی کا اختتام
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
فروری
ایران کے خلاف ٹرمپ کی مہم جوئی اسے مہنگی پڑ سکتی ہے،ایران کا دوٹوک مؤقف جنگ روکنے کا ذریعہ بنے گا
?️ 7 فروری 2026ایران کے خلاف ٹرمپ کی مہم جوئی اسے مہنگی پڑ سکتی ہے،
فروری
گل پلازے کا حادثہ بڑا، کولنگ پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ چیف فائر آفیسر
?️ 18 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) چیف فائر آفیسر نے کہا ہے کہ ایم اے
جنوری
پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات، بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی پر اظہار تشویش
?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ
اگست
سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ کی
اپریل
صیہونیوں کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عبری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت
نومبر
سینیٹ: سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور، بیوروکریٹس اہلخانہ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا
جون
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خاتون کی وحشیانہ گرفتاری
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورکس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دمشق
اکتوبر