?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مستقبل میں کسی بھی تصادم کی صیہونی حکومت کی تباہی یقینی ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن احمد المدلل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام نشانیاں اور حسابات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کی تباہی یقینی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مستقبل قریب کا سامنا ہے جس میں صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی قوم، مزاحمتی تحریک اور فلسطینی کاز کے فائدے میں بہت حریت انگیز واقعات دیکھنے کو ملیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا تھا کہ صہیونی دشمن کی طرف سے حماس کے رہنماؤں کے قتل کی پالیسی کو فعال کرنے کی دھمکیاں اپنی شبیہ کو بہتر کرنے کی ناکام کوشش ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی ایسا اس وقت کر رہے ہیں جبکہ ہمارے انقلابی عوام کی طاقت اور مزاحمتی محاذوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
قاسم نے کہا کہ دشمن کے ہاتھ دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے کھلے نہیں ہیں اور اسرائیل کی کسی بھی حماقت کے خلاف مزاحمت کا جواب مضبوط اور وسیع تر ہوگا، ہم ان دھمکیوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنی صیہونی مخالف مہم جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں صیہونی حکومت کے متعدد جرنیلوں اور سابق افسران نے نیتن یاہو سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العروری کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے نیز تل ابیب کی طرف سے مزاحمتی قوتوں کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صیہونی حکومت کو پہلے سے زیادہ اندرونی بحران کا سامنا ہے اور تل ابیب میں ہزاروں افراد اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے کی گئی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراقی پولیس پر داعش کا حملہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ کرکوک میں داعشی عناصر کے حملے میں عراقی
فروری
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے
جولائی
پاکستان میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ کا قائم
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے
مئی
یو ائے ای کی ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ غداری
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے سائبر سے متعلق متحدہ عرب امارات
مئی
رفح پر حملے کے بارے میں مصر کا امریکہ اور اسرائیل دونوں کو انتباہ
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ کو
مارچ
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا
ستمبر
امریکہ غزہ کو ایک آزاد زون میں تبدیل کر سکتا ہے : ٹرمپ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر، صیونی مفادات کے تحت متعدد بار فلسطینیوں
مئی
جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، نیئر بخاری
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری
اکتوبر