?️
سچ خبریں:ایران کے صدر نے آرمینیا کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا کہ فلسیطنیوں کے خلاف صیہونی مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی نیز صیہونی خطہ کی اقوام کی دشمن ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آرمینیا کے وزير اعظم نیکول پاشینیان کے ساتھ یٹلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائيل کے وحشیانہ اور بہیمانہ ظلم و ستم کی کوئي مثال نہیں ملتی نیز اسرائیل علاقائی اقوام کا دشمن ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی تمام ممالک کی ارضی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کرنے پر مشتمل ہے نیز ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعاون کو فروغ دینے پر استوار ہے، رئیسی نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگي کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان امن و صلح برقرار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران علاقائي مسائل کو علاقائی ممالک کے تعاون سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتا ہے جبکہ غیر علاقائی ممالک کی مداخلت سے مسائل مزید پیچيدہ ہونے کا خدشہ ہے، اس باہمی گفتگو میں آرمینیا کے وزير اعظم نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کے اصولی اور منطقی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے جو علاقائي سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے، آرمینیا کے وزير اعظم نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔
پاشینیان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا تہران میں گروپ 3+3 کے رکن ممالک کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
اکتوبر
وہ ہمارے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں یمنیوں کا سلامتی کونسل کو جواب
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صدارت
اپریل
جرمنی میں سیاسی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد میں شدت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں اس ملک
اگست
مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل
دسمبر
ایران کے خوف کی وجہ سے صہیونی وفد کی دوحہ میں غیر معمولی آمد
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ ایران
اگست
حکومت نے کاروباری بندشوں کے بارے میں اہم فیصلہ سنا دیا
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی
جون
نیتن یاہو بھی جانتے ہیں کہ حماس پر فتح ممکن نہیں
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں
اکتوبر
گوگل کا ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نیا
جولائی