?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار کی شام مغربی کنارے کے نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ کر کے ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اتوار کی شام اطلاع دی کہ صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے جنوبی نابلس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے انہیں تباہ کردیا،دریں اثنا اتوار کی صبح ایک فلسطینی نے قدس کے پرانے حصے میں مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں میں سے ایک کے قریب صہیونی عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی، اس واقعے میں ایک صہیونی ہلاک اور تین فوجیوں سمیت چارافراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ آپریشن کے 42 سالہ شخش کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا، قابل ذکر ہے کہ اس آپریشن میں دو فلسطینیوں نے حصہ لیا جن میں سے ایک شناختی آپریشن کا ذمہ دارتھا اور دوسرا ایگزیکٹو رکن تھا۔
واضح رہے کہ آپریشن کے بعد صہیونیوں نے فوری طور پر مسجد اقصیٰ اور قدس کے پرانے حصے کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا، دریں اثناء اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ حیفا کے رہائشی صہیونی پر ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے وار کیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس فورس رپورٹ ملنے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر گئی اور اس سلسلے میں براہ راست اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ
?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر
جنوری
کیا کویت سمجھوتے کی گونگی ٹرین میں شامل ہو گا؟
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کے ۹۳ فیصد قبرستان تباہ
?️ 16 جون 2026سچ خبریں:یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق صیہونی جارحیت کے نتیجے میں
جون
نیہا ککڑ کا خودکشی کے حوالے سے اہم انکشاف
?️ 28 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ
جون
اسرائیلی فوج کے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام کو غزہ کے یورپی
مئی
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون
فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: چاوش اوغلو نے آج TRT کو بتایا کہ تل ابیب
فروری
غزہ شہداء کی تعداد
?️ 1 جون 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اپنی تازہ یومیہ رپورٹ میں اعلان
جون