?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی جنگی قیدیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے صیہونی حکومت کے مقابلے میں اٹھ کھرے ہونےکا مطالبہ کیا۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور ان کی شدید مذمت کی،رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی تحریک نےاپنے بیان میں کہاکہ صہیونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف کاروائیاں ناقابل معافی جرم ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم صہیونیوں کو بتادیں کہ مزاحمت فلسطینی قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں صیہونی حکومت کے ساتھ جھڑپیں بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا، دریں اثناء لبنانی اخبار الاخبار نے کل خبر دی کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے صیہونی حکومت کو ایک دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے، مزاحمتی گروپوں نے یہ پیغام صہیونی حکومت کو مصر کے ذریعے پہنچایا ہے،اس پیغام میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے چھ مفرور قیدیوں پر کسی بھی قسم کے حملے ، ان کی گرفتاری یا قتل اور ان کے خاندانوں پر دباؤ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت میں صورت حال فوجی تنازعہ میں تبدیل ہو جائے گی۔
دوسری جانب حماس تحریک نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف حالیہ جارحیت کے جواب میں ایک بیان جاری کیا جس میں 6 فلسطینی قیدیوں کے جلبوع جیل سے فرار کے بعد فلسطین قیدیوں کے خلاف جارحیتوں کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے، حماس نے اپنے بیان میں صہیونیوں کو فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیوں کے تمام نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
تحریک نے اعلان کیا ہےکہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کے بارے میں اب خاموش رہنا ممکن نہیں ہے، واضح رہے کہ فلسطینی قیدیوں کے فرار نے مختلف رد عمل کو ہوا دی ہے، اس سلسلے میں جہاداسلامی تحریک نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کو فرار کرانے کا آپریشن ایک بہادرانہ آپریشن ہے جو صہیونی حکومت کے سکیورٹی اداروں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور اس نے قابض صہیونی حکومت کی فوج اور سیاسی ڈھانچے کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان تیار
?️ 26 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور
مارچ
مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل
جنوری
رمضان المبارک کے احترام میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے:وزارت مذہبی امور
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے
مارچ
ایمل ولی نے سینیٹ میں اپنی تقریر پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ
اکتوبر
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری
فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
دسمبر
سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست
امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام منتقلی
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں
مارچ