?️
صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ، تم اسرائیل کو تباہ کرنے والے وزیر اعظم ہو
غزہ پر جاری جنگ اور جنگ بندی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو اندرونِ ملک شدید مخالفت اور عوامی غصے کا سامنا ہے۔ ملک کے اندر سے ہی صہیونی کارکنوں اور ناقدین نے نتانیاہو پر زبردست تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا ویران گر اور”فراری مجرم قرار دیا ہے۔
ایک سرگرم میڈیا کارکن نے سوشل میڈیا پر نتانیاہو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا:”تم اسرائیل کے تباہ کن ترین وزیر اعظم ہو۔ یرغمالیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا، خود پناہ گاہوں میں چھپنے والا بزدل ہو۔ تم جھوٹے ہو، اور جھوٹے کا بیٹا ہو۔ ہم تمہیں معاف نہیں کریں گے۔ تم تاریخ میں ایک سیاہ دھبے کے طور پر یاد رکھے جاؤ گے۔”
اسرائیلی عوام مسلسل سڑکوں پر ہیں اور نیتن یاہو کی انتہاپسند حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دن بہ دن زور پکڑ رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صرف اپنی کرسی بچانے کی کوشش میں غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
حال ہی میں نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ نتانیاہو جان بوجھ کر جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کو روک رہا ہے تاکہ اپنے سیاسی مفادات اور کرسی کو بچا سکے۔ اس رپورٹ کے بعد اسرائیل کے مختلف شہروں میں عوامی ردعمل میں تیزی آ گئی ہے۔
غزہ جنگ کے ساتھ ساتھ، نتانیاہو قطرگیٹ جیسے مالیاتی اسکینڈلز اور عدالتی مقدمات کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ان تمام بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کو طول دے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے سید
اکتوبر
انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی
جنوری
ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست
اگست
بجٹ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس شامل نہیں ہے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے
جون
آنے والے دنوں میں اسرائیل پر کیا بیتنے والی ہے؟؛ صیہونی تجزیہ نگاروں کی زبانی
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار اس حکومت کو درپیش خطرناک مستقبل اور
نومبر
بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے
?️ 18 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی
مارچ
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ کل طلب کرلیا
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مئی
5 یمنی سعودی عرب کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنے معمول کے الزامات کو
ستمبر