صہیونی حکام گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

صہیونی

?️

سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونی حکام کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے پر مبنی قیاس آرائیوں میں اضافے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ صیہونی حکومت کے سربراہان اس وارنٹ کو روکنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

الجزیرہ چینل نے صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی حکام نے امریکی کانگریس کے ارکان سے رابطے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی رہنماؤں کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے؟:برطانوی میگزین

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا رابطے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر دباؤ ڈالنے اور صیہونی حکومت کے رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اسرائیل ہیوم نے مزید کہا کہ امریکہ کے بعض فریق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ممکنہ گرفتاری وارنٹ جاری کرنے میں تل ابیب کی حمایت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں صہیونی ٹی وی چینل 12 نے کل کہا تھا کہ نیتن یاہو نے صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر دباؤ ڈالیں تاکہ ان کے اور تل ابیب کے دیگر حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے روکا جا سکے۔

حال ہی میں العربی الجدید اسٹڈی سینٹر نے ایک کالم میں صیہونی حکومت کے عدالتی اور سفارتی حلقوں کی طرف سے اٹھائے گئے ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکومت تل ابیب کے رہنماؤں کے خلاف عدالتی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے امکان سے خوفزدہ ہے۔

مزید پڑھیں: کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو کو گرفتار کر سکتی ہے؟

سینٹر نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے ہیگ کی عدالت کے فیصلے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر وسیع پیمانے پر عدالتی اور سفارتی حملہ کیا ہے لیکن صہیونی حلقے ان کوششوں کی کامیابی کے امکان کو بہت کم سمجھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکیہ سیریا میں زمینی، ہوائی اور بحری فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش میں

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذرائع نے ترکیہ کی اخبار کے ساتھ بات

اسلامی ممالک نے کن اسرائیلی برانڈز اور اشیاء کا بائیکاٹ کیا؟

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تناظر

نادرا حکام نے وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لئے اہم بیان جاری کر دیا

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے:ممتاز یہودی نژاد برطانوی مورخ

?️ 27 ستمبر 2025اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے:ممتاز یہودی نژاد برطانوی مورخ

افغانستان سے تائیوان تک؛ دوسرے ممالک کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے خیالی وعدے

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں افغانستان کے بحران کو یاد

پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 5 برس میں 6 کروڑ 89 لاکھ کے جرمانے عائد

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی

?️ 29 ستمبر 2022  کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست

ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے