?️
سچ خبریں: فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے عبرانی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب کا بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈہ دنیا بھر میں پروازیوں کے شدید ترین خلل کا شکار ہوا، جہاں روانہ ہونے والی پروازوں میں اوسطاً 70 سے 90 منٹ تک کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو بن گوریون ہوائی اڈے پر پروازیوں کی معطلی اور اہلکاروں کی اچانک اجتماعی ہڑتال کے نتیجے میں وہاں وسیع پیمانے پر بے ترتیبی اور افراتفری پھیل گئی۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ عملے کی ہڑتال کی وجہ سے بن گوریون ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کارروائیاں معطل کر دی گئی تھیں۔
صہیونی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نتنیاہو نے بن گوریون ہوائی اڈے کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بن گوریون ہوائی اڈہ کھلا رہے گا اور معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ جو کوئی بھی اس کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالے گا، اسے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔
عبرانی چینل 14 نے رپورٹ دی کہ صہیونی حکومت کے وزیرخزانہ سموتریچ نے بن گوریون ہوائی اڈے پر ہڑتال کرنے والے کارکنوں پر حملہ کیا اور ان پر اسرائیلیوں کو یرغمال بنانے کا الزام عائد کیا۔
صہیونی حکومت کے میڈیا نے اس حکومت کے ایئرپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ گرمیوں کے موسم کے عروج پر بن گوریون ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل کرنا ایک انتہائی، ناقابل قبول، سخت اور غیر ضروری اقدام ہے۔
صہیونی حکومت کے وزیرِ نقل و حمل نے بن گوریون ہوائی اڈے پر ہڑتال کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہوں نے ایئرپورٹ حکام سے کہا ہے کہ وہ ورکرز کمیٹی کو عدالت میں پیش کریں تاکہ انہیں یہ غیر قانونی اور مجرمانہ ہڑتال ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ جنہوں نے دسیوں ہزار افراد کو یرغمال بنانے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
صہیونی حکومت کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کی صبح بھی بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھاری بھیڑ اور نمایاں تاخیر ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے مسافروں کے سامان کی ترسیل اور چمدانوں کو طیاروں تک پہنچانے میں بھی اضافی وقت لگا۔
زمینی خدمات کے شعبے میں افرادی قلت کو اس بھیڑ کی تشکیل کا ایک اہم عنصر قرار دیا گیا ہے، کیونکہ یہ شعبہ مصروف ترین اوقات میں پروازوں کے حجم کو مکمل طور پر سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہسپتال میں 3 فلسطینی نوجوان صیہونیوں کے ہاتھوں شہید
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جنین کے ابن سینا اسپتال پر
جنوری
’ایک شخص نے دوسرے کو کیا کہا، اب سپریم کورٹ اس پر بھی ایکشن لے گی؟‘
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت
اگست
آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ وزیراعظم نے آئین کے مطابق کرنا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 3 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
اکتوبر
جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے
نومبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست
صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح کا بنیادی عنصر میدانوں کا اتحاد
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:آج ہم مقبوضہ فلسطین میں بہادرانہ کارروائیوں اور صیہونی حکومت کے
مئی
اسرائیل اور سویدا کی خواہش؛ "انسان دوستی” کراسنگ کی کہانی کیا ہے؟
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جس نے دروز کے خلاف گولانی حکومت کی
اگست
پنجاب: عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے
مارچ