?️
سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں حماس کی قیادت کے علاوہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کا شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے اظہار تعزیت
سوشل میڈیا پر شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کے دوران امیر قطر کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے سر پر روایتی عرب عقال نہیں پہنا ہوا تھا۔
عقال وہ سیاہ ڈوری ہوتی ہے جسے دوہرا کر کے سر پر اوڑھے جانے والے رومال کو جگہ پر رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، عرب روایات میں اگر کوئی سوگوار شخص جنازے کے دوران سر سے عقال اتار دے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اس انتقال کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟ :خالد مقبول صدیقی
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بدھ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
جنوری
صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح کا بنیادی عنصر میدانوں کا اتحاد
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:آج ہم مقبوضہ فلسطین میں بہادرانہ کارروائیوں اور صیہونی حکومت کے
مئی
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم کی قیمت کے خلاف درخواست دائر
?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں
نومبر
ٹرمپ کے ایلچی کی عراق میں آئندہ حکومت کے کن ۷ وزارتی محکموں پر اثر و رسوخ کی خواہش
?️ 29 اکتوبر 2025ٹرمپ کے ایلچی کی عراق میں آئندہ حکومت کے کن ۷ وزارتی
اکتوبر
جنوبی لبنان میں خوفناک دھماکہ
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے زوردار دھماکے اس ملک کے کچھ
اپریل
مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں
جولائی
سابق حکومت کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ عطا تارڑ
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
جولائی
غزہ کی پٹی کے شمال سے اسرائیل کے انخلا کی وجہ؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری