سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کی طاقت کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے میڈیا نے اعتراف کیا کہ تحریک حماس یہ دکھانے میں کامیاب ہوئی ہے کہ اسے غزہ کی پٹی کے شمال میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حماس ان علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود غزہ کے شمال میں اپنی افواج بھیجنے میں کامیاب رہی ہے۔
صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ یحییٰ السنوار (غزہ میں حماس تحریک کے سربراہ) اسرائیلیوں کے لیے آنکھ کا کانٹا بن چکے ہیں۔
گزشتہ روز صہیونی اخبار ہارٹیز نے القسام بریگیڈز کی طرف سے صہیونی قیدیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی کو ملتوی کرنے کے اقدام کی تحقیقات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ کاروائی حماس کے رہنما کی کامیاب نفسیاتی جنگ کے تناظر میں کی گئی ہے۔
عبرانی اخبار یدیوت احرونٹ نے ایک رپورٹ میں تل ابیب کی جنگی کابینہ کو ہتھیار ڈالنے والی اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے نیز اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ غزہ کی صورتحال اس وقت فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھ میں ہے، وہ جسیا چاہیں گے ویسا ہی ہوگا، جنگ چاہیں گے جنگ ہوگی جنگ بندی چاہیں گے جنگ بندی ہوگی۔