?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ نے عدم تحفظ کے خوف سے نیند کی گولیوں کا سہارا لیتے ہیں۔
المیادین نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ آریہ درعی نے مقبوضہ فلسطین میں عدم تحفظ پر شدید تنقید کی۔
آریہ درعی نے اس سلسلے میں کہا کہ جنوب اور شمال میں سکیورٹی کی صورتحال نے میری آنکھوں سے نیند اڑا دی ہے، بدقسمتی سے میں نے رات کو سونے کے لیے نیند کی گولیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے کیونکہ میں اس پریشانی سے سو نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران
اسی دوران فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونین نے غزہ میں جنگ کے جاری رہنے پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ کی مدت ختم ہو چکی ہے اور غزہ کی شہری آبادی کو انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
غزہ میں جنگ کے جاری رہنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف یورپ اور امریکہ میں تنقیدوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس ملک کی سینیٹ میں امریکی ریاست ورمونٹ کے نمائندے سینیٹر برنی سینڈرز نے صیہونی حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔
سینڈرز نے غزہ کی صورتحال کو اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ اور نیتن یاہو کے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اندھا دھند بمباری کے علاوہ نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت جان بوجھ کر فلسطینی عوام کو بھوکا مار رہی ہے۔
سینڈرز کے مطابق اسرائیل غزہ کے لوگوں پر عبرتناک پابندیاں عائد کر رہا ہے اور یہ پابندیاں ضروری انسانی امداد کی ترسیل کو روک رہی ہیں جو یقیناً ناقابل قبول ہے۔
سینیٹر سینڈرز نے مزید کہا کہ غزہ کی غیر انسانی صورتحال کے حوالے سے ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے کیونکہ ہمیں جدید تاریخ کی بدترین انسانی آفات کا سامنا ہے۔
سینیٹ میں برنی سینڈرز کی تقریر اس وقت ہوئی جب صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور تقریباً پوری آبادی بے گھر اور قحط کے خطرے سے دوچار ہے نیز یقیناً غزہ میں سب سے بڑے بحران کا سامنا فلسطینی بچوں کو ہے۔
گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں انسانی حقوق کے 16 سرکردہ ارکان نے تل ابیب کو ہتھیاروں کی منتقلی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تاہم اس درخواست کو امریکی سینیٹ میں خاطر خواہ ووٹ نہیں ملے۔
مزید پڑھیں: طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی کیا رہی؟
ایک فرانسیسی اہلکار نے کہا کہ پیرس غزہ کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کے خلاف ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ایک فرانسیسی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم غزہ کی علاقائی سالمیت کو خطرہ یا اس کے رقبے کو کم کرنے والے کسی بھی اقدام اور کوشش کے خلاف ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے ٹیلیفوں پر مصر کے صدر سے فلسطین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق
مئی
سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے
?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر
اپریل
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
?️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے
مارچ
ہم شام میں جبل الشیخ کی بلندیوں کو نہیں چھوڑیں گے: اسرائیلی وزیر جنگ
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، دمشق اور تل ابیب کے درمیان ایک
اگست
ٹرمپ کے خلاف وال اسٹریٹ جرنل کے انکشافات پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ "وال اسٹریٹ جرنل” کے
جولائی
معیشت،کل ٹرمپ کی طاقت آج کمزوری
?️ 21 دسمبر 2025 معیشت،کل ٹرمپ کی طاقت آج کمزوری امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
دسمبر
الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بارے میں عراقی وزیراعظم کا بیان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر
مارچ
ترکی میں اردگان کے خلاف وسیع مظاہرے
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے شہر استنبول کے کارتل اسکوائر پر ہزاروں ترکوں نے
دسمبر