?️
سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں ایک گاؤں کے رہائشیوں نے امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک دیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں الحسکہ کے مضافات میں دیہاتیوں نے امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک دیا اورانہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق الحسکہ کے نواح میں واقع قامشلی کے علاقے میں صالحیہ حرب نامی گاؤں کے مکینوں نے شامی فوج کے تعاون سے اس علاقے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے امریکی قابض افواج کے ایک قافلے کو روکا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قافلہ پانچ بکتر بند گاڑیوں اور ایک گاڑی پر مشتمل تھا جس کا تعلق قصد ملیشیا سے تھا،ذرائع نے مزید بتایا کہ دیہاتیوں نے قابضین کے قافلے کا تعاقب کرتے ہوئے پتھراؤ کرتے ہوئے قافلے کو پیچھے ہٹنے اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔
یاد رہے کہ شام میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد بار اس ملک کے شہریوں نے امریکی قابض فوج کے قافلوں روکا ہے اور انہیں اپنے علاقے سے گذرنے کی اجازت نہیں دی اس لیے کہ شامی عوام امریکیوں کو قابضین کی نظر سے دیکھتی ہے جو اس ملک کی حکومت کے بغیر یہاں آئے ہیں اور داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام کے قدرتی ذخائر کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے لیے سہولت کاری کا کام کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کانگریس پر حملے کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جرم کا اعلان
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری کو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی، جو
جولائی
یوکرین کی انرجی انفراسٹرکچر پر حملوں کی ہدایات جاری کر دی گئیں: پیوٹن
?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شنگھائی اجلاس کے موقع
ستمبر
اسرائیل میں امریکی سفیر: یمن معاہدے کے لیے امریکا کو اسرائیل سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے یمن پر حملے بند کرنے
مئی
وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں
?️ 1 فروری 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں
فروری
الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا قوم کے نام پیغام
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا
جولائی
نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل
دسمبر
فیڈرل جج کی ٹرمپ پر فوجی طاقت کے استعمال پر پابندی
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک فیڈرل جج نے حکم دیا ہے کہ صدر
نومبر
النصرہ فرنٹ کا ادلب میں ڈی ایسکلیشن علاقوں پر 42 بار حملہ
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے
ستمبر