?️
سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد پابندیوں کو دنیا کی اقوام کے خلاف قتل عام کا آلہ قرار دیا۔
العہد انفارمیشن ویب سائٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بعض ممالک پر عائد پابندیاں درحقیقت قتل عام کے ہتھیار ہیں جنہوں نے ان ممالک کی سرزمین، قوم، خودمختاری اور فوج کو کو نشانہ بنایا ہے، اس کی واضح مثال شام میں دیکھی جا سکتی ہے۔
شام کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دوسرے ممالک پر اپنا تسلط جمانے اور ان کی دولت لوٹنے پر ممالک کے اصرار نے جنگوں میں اضافہ کیا ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کا سبب بنتا ہے اور عالمی معیشت نیز دنیا میں غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
المقداد نے ایک نئے اور کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل پر زور دیا جو اقوام متحدہ کی چھتری کے نیچے اور اپنے مقصد کے فریم ورک کے اندر کام کرے، اس تناظر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس نقطہ نظر سے یہ کہنا چاہیے کہ شام کی جنگ دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے مغرب کی کوششوں کا حصہ ہے، فیصل المقداد نے دہشت گردی، مغربی دباؤ نیز امریکی اور ترک جارحیت پسندوں کی طرف سے شام کے وسائل کی لوٹ مار کو اپنے ملک کے عوام کی مشکلات کا سبب قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا
فروری
ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو
دسمبر
امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے
مارچ
ایک "منحوس اتفاق رائے”؛ روس کی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے کیف کو مغرب کی ہری جھنڈی!
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر کے ایک اعلیٰ مشیر نے اعتراف کیا
اگست
غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13
مئی
سقوطِ کابل سے لے کر اب تک امریکی سفارت کار کی ان کہی کہانیاں
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمی خلیل
اگست
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی
’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار
فروری