?️
سچ خبریں:شامی صدر بشار الاسد نے ماسکو کے اپنےغیر متوقع دورہ کے دوروان اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی اوردمشق کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر انسانی اور غیر قانونی قرار دیا۔
شامی خبر رساں ایجنسی ساناکی رپورٹ کے مطابق شام اور روس کے صدور بشار الاسد اور ولادیمیر پوٹین نے بشار الاسد کے ماسکو کے اچانک دورے کے دوران ملاقات کی، ملاقات کے دوران شام کے صدر بشار الاسد نے شام پر عائد پابندیوں کو غیر انسانی اور غیر قانونی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شامی اور روسی فوجوں نے شام میں دہشت گردی پر قابو پانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اسد نے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہے اور یہ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے،تاہم ہمارے اقدامات چاہے سوچی میں ہوں یا آستانہ میں، نے شام میں زندگی کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کچھ ممالک نے شام پر پابندیاں عائد کی ہیں جنہیں غیر انسانی کہا جا سکتا ہےجبکہ کچھ ممالک نےہمارے ملک کے سیاسی عمل پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں،انھوں نے کہا کہ میں روس اور اس کے لوگوں کا شام میں انسانی امداد کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
درایں اثنا روسی صدر پوٹین نے شام میں حالیہ صدارتی انتخابات کے اچھے نتائج پر اسد کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہاکہ یہ نتائج اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شامیوں نے ان تمام مشکلات اور مسائل کے باوجود جو انھیں برسوں سے درپیش ہیں ثابت کیا کہ وہ آپ کے پاس واپس آئیں گےنیزانھوں نے عام زندگی پرواپس آنے کے لیے آپ پر بھروسہ کیا ہے۔
پوٹین نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعےہم نے دہشت گردوں کو مہلک دھچکا لگایا ہے اور شامی فوج نے 90 فیصد سے زیادہ شامی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ بعض جگہوں پر ابھی بھی حالانکہ دہشت گردوں کے اڈے باقی ہیں، دوسری جانب پوٹین نے بیان دیا کہ بشار الاسد نے سیاسی مخالفین سے بات کرنے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا پوٹن کے لیے الاسکا میں غیرمتوقع اقدام
?️ 18 اگست 2025ایک مطلع ذریعے نے انکشاف کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا
اگست
سعودی جبر نے امریکہ کو اپنے اتحادی کو بے دخل کرنے پر کیا مجبور
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ نے اپنے اتحادی سعودی عرب سے آزادی اظہار رائے
مارچ
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ
ٹرمپ کی حمایت کے بعد ماگا کے حامی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارجوری ٹیلر گرین
نومبر
تھرپارکر میں پولنگ شروع، پی پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کی ٹکر متوقع
?️ 21 فروری 2021تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 221 سیٹوں
فروری
کافی عرصے تک عوام ہمیں ایک ہی لڑکی سمجھتے تھے، ایمن اور منال خان
?️ 1 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) جڑواں بہن اداکاراؤں ایمن اور منال خان نے انکشاف
جنوری
اقوام متحدہ کا ایران اور امریکہ کے غیرمستقیم مذاکرات پر ردعمل
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: اقوام متحدہ نے جمعہ کی شام عمان میں ایران
فروری
خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 23 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
جنوری