سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ حلب میں ایک خطرناک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔
شامی ذرائع نے آج (اتوار) کو شام کے شمالی صوبے حلب میں ایک ہولناک دھماکے کی اطلاع دی، شامی ذرائع کے مطابق ، صوبہ حلب کے شمالی شہر اعزاز میں ایک کار بم ہوا جس کے نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے،العربی الجدید نے شام میں اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، الجزیرہ نے اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں،ادھر شامی حکومت مخالف آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ ا عزاز شہر میں ثقافتی مرکز کے قریب ہوا ، جس سے املاک کو بھاری نقصان اور بھاری جانی نقصان ہوا۔
شامی ہیومن رائٹس واچ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اسکائی نیوز نے بھی اطلاع دی ہے کہ دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے، شامی حکومت کے مخالفین کی رپورٹ کے مطابق اس شہر پر "فری آرمی” کے نام سے ایک دہشت گرد گروہ کا کنٹرول ہے ، جسے ترکی کی حمایت حاصل ہے،دھماکے کے کچھ ہی لمحوں بعد الجزیرہ نے اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
یادرہے یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ کل ہی اسی صوبہ کے شمال میں واقع عفرین شہر میں ایک کار بم دھماکہ ہو جس کےنتیجہ میں چھ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے،کہا جارہا ہے کہ ان ھماکوں میں امریکہ کا ہاتھ ہے اس لیے کہ حال میں شامی حکومت نے اس کو یہاں سے چلے جانے کا انتباہ دیا تھا۔