🗓️
سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قاہرہ میں D8 تنظیم کے 11ویں سربراہی اجلاس میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام دہشت گردی سے پاک ہوجا یے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شامی عوام کو اپنے جنگ زدہ ملک کے اتحاد اور احیاء کی ضرورت ہے۔ پڑوسیوں کے طور پر، ہم اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم فلسطین اور لبنان کے مسائل کے لیے ایک خصوصی اجلاس کریں گے۔
اردگان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عالمی امن کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے بڑھتے ہوئے تنازعات، بحرانوں اور جنگوں کے پیش نظر عالمی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں D8 کے دستیاب مواقع کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔ مصر کی طرف سے ترجیحی تجارتی معاہدے کی توثیق کے بعد، اب اس معاہدے کو زیادہ وسیع فریم ورک میں نافذ کرنا ممکن ہو جائے گا۔
اردگان نے کہا کہ تنظیم کو وسعت دے کر اپنے دائرہ اثر کو بڑھانے کے لیے، ہمارے دروازے نئے اراکین اور شراکت داروں کے لیے کھلے ہونے چاہئیں۔ تنظیم میں آذربائیجان کی رکنیت کے ساتھ، آج ہم کل سے زیادہ مضبوط ہیں۔ میں آذربائیجان کو D8 میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
مشہور خبریں۔
آئرن ڈوم کا مرکاوا والا حشر
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی حزب اللہ
فروری
افغانستان میں ہسپتال پر راکٹ حملہ، بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات
🗓️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان سے یکم مئی کے بعد امریکی افواج کے انخلا
جون
ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض
مارچ
عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی
نومبر
حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق
اکتوبر
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈی والوں کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے
🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے
اگست
امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ
جون
اوپیک تیل کی پیداوار میں کمی غیر عاقلانہ
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے دعویٰ کیا کہ تیل
اکتوبر