?️
شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے وسیع معاہدوں کا مخالف
شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے علاقائی معاہدوں کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مستقبل کے معاہدے میں شام کی قبضے میں لی گئی سرزمینوں کی واپسی بنیادی شرط ہوگی۔
شامی نشریاتی ادارے الاخباریہ کے مطابق احمد الشرع نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ شام ان معاہدوں کا حصہ نہیں بنے گا جنہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر عرب ممالک پر دستخط کے لیے دباؤ ڈال کر آگے بڑھایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شام ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو اسرائیلی قبضے سے اپنی زمینوں کی واپسی کو یقینی بنائے۔ الشرع نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات مشکل ضرور ہیں لیکن یہ سلسلہ امریکہ اور دیگر بین الاقوامی فریقوں کی ثالثی میں جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ سمجھوتے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل بشار الاسد حکومت کے زوال سے پہلے کی سرحدوں پر واپس جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کی تعمیر نو کے لیے امریکی اور مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کے مطابق امریکی کانگریس کے بیشتر ارکان اس بات سے متفق ہیں کہ شام پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔
الشرع نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی حکومت شام کے استحکام اور وحدت کی حامی ہے اور سمجھتی ہے کہ شام کو اقتصادی بحالی اور علاقائی خودمختاری کے تحفظ کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے امریکی چینل فاکس نیوز سے گفتگو میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کی تاہم کہا کہ واشنگٹن غیر مستقیم رابطوں کو آسان بنانے کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
الشرع کے مطابق شام کی صورتحال ان عرب ممالک سے مختلف ہے جنہوں نے ابراہیم معاہدوں کے تحت اسرائیل سے تعلقات بحال کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام فی الحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ، حریت کانفرنس
?️ 7 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
چینی کی بڑھتی قیمت پر وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی کی بڑھتی قیمت
نومبر
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ
?️ 20 ستمبر 2025 خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد
ستمبر
کیا ایلون مسک ٹرمپ کی ٹیم کو چھوڑیں گے ؟
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: Tesla اور SpaceX کے سی ای او ایلون مسک، جو
اپریل
وائٹ ہاؤس کب یوکرین جنگ بند کروانا چاہتا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف
مارچ
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی
جون
الاقصیٰ طوفان اور صیہونی حکومت کے عرب ممالک کے ساتھ سازش
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کی کہانی کہ جس نے صیہونی حکومت کو ایک
اکتوبر
انسداد دہشتگردی عدالت: زمان پارک توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
?️ 2 مئی 2023لاہور :(سچی خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک توڑ
مئی